ٹھیکری والا میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے، عظمیٰ کاردار کا مطالبہ

جمعہ 6 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومتی رکن اسمبلی عظمیٰ کاردار نے زیرو آور میں فیصل آباد میں ثنا نامی خاتون سے زیادتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ’ریڈ لائن‘ ہیں، اس واقعے میں ملوث ملزمان کہ ضمانت ملنی چاہیے نہ کوئی رعایت، انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:بہاولنگرمیں خاتون سے اجتماعی زیادتی کی پنجاب اسمبلی میں گونج، اصل معاملہ کیا ہے؟

جمعہ کو اسمبلی میں بحث کے دوران حکومت رکن اسمبلی عظمیٰ کاردار نے زیرو آور میں ثنا نامی خاتون کے ساتھ زیادتی کے واقعے پر بحث میں حصہ لیتا ہوئے کہا کہ اس وقت بہت خطرناک صورتحال ہے ثنا نامی لڑکی میری یا معززین کی بھی بیٹی ہوسکتی تھی خواتین مریم نواز کی ریڈ لائن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیا ہم بچیوں کو تحفظ نہیں دے سکتے ؟کیا انہیں تالہ لگاکرگھر میں بند کرنا ہے وہ نوکری بھی کریں گی  اور گھر سے بھی باہر نکلیں گی، اگر ایسا نہیں ہے تو پھر یہ ملکی معیشت میں کیسے حصہ ڈالیں گی۔

مزید پڑھیں:خاتون سے اجتماعی زیادتی، شوہر کے ناجائز تعلقات کا خمیازہ ؟

عظمیٰ کاردار نے ایوان سے سوال کیا کہ زبردستی بیان لے کر ملزمان کو ضمانتیں مل جاتی ہیں، مظلوم خاندانوں کو دھمکایا جاتا ہے، اس خاتون کی عزت اچھالی گئی، اب  اس کا مستقبل کیاہوگا؟

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بچی اس وقت جن حالات کا سامنا کر رہی ہے اس پر ملزمان کو ضمانت ملنی چاہیے نہ ہی انہیں کوئی رعایت دی جانی چاہیے، بلکہ انہیں قرار واقعی سزا دی جانی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:حافظ آباد میں مسلح افراد کی شوہر اور بیٹی کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی

عظمیٰ کاردار کو جواب دیتے ہوئے ممبر اسمبلی مجتبیٰ شجاح الرحمان نے کہا کہ فیصل آباد تھانہ ٹھیکری والہ میں لاہور کی رہائشی ثناء کے ساتھ عمران و ساتھیوں کی اجتماعی زیادتی کے مرتکب افراد کو پولیس نے 16اگست کو گرفتار کر لیا ہے اور ملزمان کے خلاف چالان بھی مرتب کرلیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’بدلہ لینا ہے، چھوڑنا نہیں ہے‘، جذباتی شائقین کی حارث رؤف سے گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل

مڈغاسکر کے دارالحکومت میں مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی