اسلام آباد میں جلسے کی تیاریوں کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں اور پولیس میں تکرار

جمعہ 6 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے کا مقام تبدیل ہونے کے بعد سامان نئی جگہ لے جانے سے روکنے پر تحریک انصاف کے رہنماؤں اور پولیس میں تکرار ہوئی ہے۔

اسلام آباد انتظامیہ کے نئے نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی آئی کا جلسہ اب سنگجانی کے بجائے سنگجانی مویشی منڈی کے پاس گراؤنڈ میں جی ٹی روڈ کے قریب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کے 8 ستمبر کو اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کا مقام تبدیل

جلسے کا مقام تبدیل ہونے کے بعد پی ٹی آئی رہنما سامان نئی جگہ شفٹ کررہے تھے تو اسلام آباد پولیس کے اہلکار نے انہیں روک لیا، اس موقع پر سابق اسپیکر اسد قیصر نے اہلکار کو تلخ لہجے میں کہاکہ کیا یہاں پر کوئی قانون بھی ہے۔

سینیئر پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر اسلام آباد پولیس کے اہلکار کو تعارف بھی کرواتے رہے کہ میں سابق اسپیکر ہوں اور ہم یہ سامان جلسہ گاہ میں لے کر جارہے ہیں، اگر آپ کو کوئی شک ہے تو اپنا اہلکار ہمارے ساتھ بھیج کر تسلی کرلیں مگر پولیس اہلکار نے کی ایک نہ سنی۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی جلسہ: ریڈ زون سیل، ’آج نکلنا ہوگا‘، عمران خان

واضح رہے کہ تحریک انصاف کا جلسہ 8 ستمبر کو سنگجانی مویشی منڈی کے پاس گراؤنڈ میں ہوگا، جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp