بانی پی ٹی آئی جلسوں سے نہیں اپنے اعمال کا حساب دے کر ہی جیل سے باہر آ سکتے ہیں، عظمیٰ بخاری

اتوار 8 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ آج اسلام آباد میں تماشا (پی ٹی آئی جسلہ) ہونے جا رہا ہے، یہ حقیقی آزادی کس سے لینا چاہتے ہیں؟ جلسوں سے بانی پی ٹی آئی باہر نہیں آئیں گے، وہ اپنے اعمال کا حساب دے کر ہی جیل سے باہر آ سکتے ہیں،

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پہلے جلسہ ملتوی کرنے کا ریٹ فی بندہ 5 ہزار روپے تھا، پتا نہیں آج کتنا ہوگا؟ وزیراعلیٰ کے پی کل سڑکوں پر بھاگ رہے تھے، یہ حقیقی آزادی کس سے لینا چاہتے ہیں؟ امریکا کے آگے آپ لیٹ گئے، اسٹیبلشمنٹ کے پاؤں پڑ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی جلسہ: جڑواں شہروں میں کنٹینرز کی بھرمار، سخت سیکیورٹی اور پولیس کی بھاری نفری تعینات

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آج پورے سرکاری وسائل کو استعمال کرکے پشاور سے لایا جائیگا۔ جلسے سے پہلے لوگوں کو 5 ہزار روپے دیے گئے، ان کا مقدر جلسے جلوس نکالنا ہے، ان کو حقیقی آزادی کس سے لینی ہے۔ مریم نواز پنجاب کے عوام کو ہر طرح کا ریلیف دیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد جلسے کے لیے پختونخوا کے عوام کے وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔ ہمیں ان کے جلسوں سے نہیں کرتوتوں سے ڈر لگتا ہے۔لیکن کسی کو حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ جلسہ کرنے پر نہ کل اعتراض تھا نہ آج اعتراض ہے، فتنہ فساد کرنے پر آج بھی اعتراض ہے اور کل بھی تھا۔

مزید پڑھیں:کہا گیا کہ جلسہ 8 ستمبر کو کرلیں مگر اب راستے بند کیے جارہے ہیں، عمران خان

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اسرائیلی بھی بانی پی ٹی آئی کی محبت میں مرے جا رہے ہیں، پی ٹی آئی والے 9 مئی کو پاکستان کی سالمیت پر حملہ آور ہوئے۔ نہیں معلوم آج کتنے اقبال خان خیبرپختونخوا سے اسلام آبادآئیں گے۔

وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ نیب قوانین سے فائدہ اٹھانے کے لیے سب سے پہلی درخواست بانی پی ٹی آئی کی ہے۔ دوسروں کو چور کہنا والا خود اپنے کیے کی سزا بھگت رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘