عمران خان اسرائیلی برانڈ، پی ٹی آئی کو جلسوں کے بجائے ڈوب مرنا چاہیے، رانا ثنااللہ

اتوار 8 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی اسرائیلی برانڈ ہے جسے اسلامی ٹچ دے کر مقبول بنانے کی منظم کوشش کی گئی، اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے بعد پی ٹی آئی کو جلسوں کی نہیں ڈوب مرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ مشترکہ اجلاس:عمران خان کو نہ پہچانا گیا تو وہ ملک و قوم کو حادثے سے دوچار کردیں گے، راناثنااللہ

اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثنااللہ نے کہا کہ نواز شریف کو اقتدار سے نکالنے کی پوری کہانی اسرائیلی اخبار کی رپورٹ سے سمجھ آگئی ہے، دی ٹائمز آف اسرائیل نے پاکستان میں انقلاب اور تبدیلی کی حقیقت کھول دی ہے اور اس انکشاف کے بعد 9 مئی کی منصوبہ سازی کی وجوہات مزید واضح ہو گئی ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو فارن فنڈنگ اور سماجی خدمت کا مقصد پاکستان کی نظریاتی سوچ اور خارجہ پالیسی بدلنا تھا،ان ٹھوس حقائق کے بے نقاب ہونے کے بعد پی ٹی آئی کو جلسوں کی نہیں بلکہ ڈوب مرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئین و قانون کے مطابق عمران خان جہاں ہیں وہیں رکھا جانا مناسب ہے، رانا ثنااللہ

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی اخبار میں شائع مضمون میں عمران خان کو پاکستان اسرائیل تعلقات کے لیے موزوں شخص قرار دیا گیا تھا،مضمون میں میں کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی کے مدت اقتدار پاکستان اور اسرائیل کے خارجہ تعلقات میں عملی نقطہ نظر کو اپنایا گیا۔

مضمون میں مزید کہا گیا تھا کہ عمران خان اسرائیل کے بارے میں پاکستان کے مؤقف پر نظرثانی کے لیے زیادہ کھلے ہوسکتے ہیں، اسرائیل اور اتحادیوں کو یقینی بنانا چاہیے کہ بانی پی ٹی آئی کو پاکستانی سیاست میں حصہ لینے کی آزادی حاصل ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp