فیک پارٹی، فیک ویڈیو اور تصاویر پر جلسے کی مشہوری کر رہی ہے، عظمیٰ بخاری

اتوار 8 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فیک پارٹی، فیک ویڈیو اور فیک تصاویر پر جلسے کی مشہوری کر رہی ہے، انہیں جلسے کے لیے بندے نہیں مل رہے ہیں۔

اتوار کو لاہور میں پریس کانفرنس کے بعد الگ سے جاری اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما لوگوں کی تعداد کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں۔ اصل حقیقت تو یہ ہے کہ ان کو جلسے کے لیے لوگ نہیں مل رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ اطلاعات ہیں کہ پنجاب سے پی ٹی آئی کی قیادت لوگ لے کر جلسے میں جانے کے لیے تیار نہیں ہے۔ پنجاب کی تمام سڑکیں خالی ہیں۔ عارف علوی نے جنید اکبر کے نام سے 14 اگست کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ 14 اگست کی شیئر کی گئی ویڈیو کشمیرکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالت ایسی ہے کہ عارف علوی کو بھی نمبر بنانے کے لیے پرانی ویڈیوز شیئر کرنی پڑ رہی ہیں۔ شہبازگل اور اس جماعت کے یو ٹیوبراگست کی ویڈیو، تصاویر شیئر کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp