سعودی عرب کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

منگل 10 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب نے جنوبی غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہریوں کی ہلاکتوں اور زخمی ہونے کے واقعات کی سخت مذمت کی ہے۔

 سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مغربی غزہ میں خان یونس کے علاقے کو نشانہ بنائے جانے کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں، جسے اسرائیلی جنگی مشین کی طرف سے معصوم شہریوں کے خلاف مسلسل ہونے والی خلاف ورزیوں کا ایک نیا باب قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی قابض افواج کی بربریت اور غزہ میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہیں، سعودی عرب

سعودی حکومت نے اسرائیلی افواج کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف جاری اجتماعی قتل عام کے جرائم کی پرزور مذمت کی ہے اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی افواج کو ان جرائم کی پوری ذمہ داری اٹھانا ہوگی کیونکہ وہ بین الاقوامی اور انسانی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مسئلہ فلسطین کا 2 ریاستی حل امن اور سلامتی کی بنیاد ہے، سعودی وزیر خارجہ

مزید برآں، سعودی عرب نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریاں پوری کرے اور ان خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے بین الاقوامی احتسابی نظام کو فوری طور پر نافذ کرے۔

مملکت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کے مکمل نفاذ کو یقینی بنایا جائے تاکہ اسرائیلی مظالم کا خاتمہ ہو سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے