’وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اسلام آباد جلسے میں کی گئی تقریر پر ایک ادارے کے دفتر میں معافی مانگی‘

منگل 10 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف تحقیقاتی صحافی اعزاز سیّد نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے گزشتہ روز ایک ادارے کے دفتر میں اسلام آباد جلسے میں کی گئی اپنی تقریر پر معافی مانگی ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپور کو کسی نے اغوا نہیں کیا تھا بلکہ ایک اعلیٰ شخصیت کی کال پر وہ خود وہاں پر گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور 8 گھنٹے کہاں غائب رہے؟

اعزاز سیّد نے دعویٰ کیا ہے کہ علی امین گنڈاپور ایک سرکاری یعنی خفیہ ادارے کے دفتر میں گئے اور وہاں جاتے ساتھ ہی اپنی جذباتی تقریر پر معذرت کی او معافی بھی مانگی۔

انہوں نے کہاکہ علی امین جب اہم میٹنگ کے بعد واپس آئے تو ان کا وہ والا اعتماد نہیں تھا جس سے وہ جلسے میں گئے تھے اور جذباتی تقریر کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور پشاور سے کسی میٹنگ کے سلسلے میں اسلام آباد پہنچے تھے اور شام کے وقت خبر گردش کرنے لگی تھی کہ ان کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ شام 5 بجے سے ان کے ساتھ رابطہ نہیں ہورہا، اور اسٹاف کے نمبر بھی بند ہیں۔

تاہم وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور رات گئے تک اسلام آباد کے خیبرپختونخوا ہاؤس میں پہنچ گئے تھے اور صبح پشاور روانہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے فوج سے متعلق جو کہا اس کی توثیق کرتے ہیں، پی ٹی آئی

پی ٹی آئی رہنماؤں کے مطابق علی امین گنڈاپور نے بتایا ہے کہ وہ کسی اہم میٹنگ میں تھے، اور وہاں جیمر لگے ہونے کی وجہ سے ان کے موبائل فون پر سروس نہیں تھی جس کی وجہ سے رابطہ مقطع ہوگیا تھا، تحویل میں لینے کی خبریں درست نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل