وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے فوج سے متعلق جو کہا اس کی توثیق کرتے ہیں، پی ٹی آئی

منگل 10 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے فوج سے متعلق جو کہا اس کی توثیق کرتے ہیں، آواز دبانے کا عمل چھوڑ دیں، پاکستان اب اس کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

پشاور میں اعظم سواتی، عمر ایوب اور اسد قیصر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما سلمان اکرم راجا نے کہاکہ ملک کے جمہوری عمل پر کچھ لوگ حاوی ہیں، اب ضروری ہے کہ پاکستان کے جمہوری عمل اور آئین کو آزادی دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں علی امین گنڈاپور نے تقریر میں نازیبا الفاظ استعمال کیے، بیرسٹر سیف کا اعتراف

سلمان اکرم راجا نے کہاکہ ہم نے پاکستان کے 77 سال ضائع کردیے ہیں، آج خطے کے تمام ممالک ہم سے آگے ہیں تو اس پر ہمیں سوچنا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ منظور نظر ججوں کو توسیع دینے کے لیے قانون سازی کی جارہی ہے، مگر اب ہم ہر سطح پر احتجاج کریں گے، ایسا نہیں چلنے دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ سے میری تفصیلی گفتگو ہوئی انہوں نے خواتین سے متعلق توہین آمیز گفتگو نہیں کی، بلکہ ان کی بات کا مطلب کچھ اور تھا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ علی امین گنڈاپور نے تقریر میں کہاکہ اگر لاہور میں جلسے کی اجازت نہ دی گئی تو بینڈ باجے کے ساتھ آئیں گے، بتایا جائے اس میں خواتین کی توہین کیسے ہوئی۔

انہوں نے کہاکہ صحافی اس وقت ملک میں جہاد کررہے ہیں، ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، مگر کچھ کالی بھیڑیں بھی موجود ہیں۔

سلمان اکرم راجا نے کہاکہ علی امین کا نکتہ نظر صحافت میں موجود کالی بھیڑوں سے متعلق تھا، اگر صحافتی برادری کی دل آزاری ہوئی تو ہم معذرت خواہ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جو لاپتا لوگوں کو اپنے ڈرائنگ روم میں بٹھا کر انٹرویوز کرتے ہیں ان پر تنقید جائز ہے۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور 8 گھنٹے کہاں غائب رہے؟

اس موقع پر صحافیوں نے علی امین گنڈاپور کی صحافیوں سے متعلق گفتگو پر احتجاج کیا تو انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ اسمبلی اجلاس میں گئے ہیں، اگر صحافیوں کی دل آزاری ہوئی ہو تو میں معذرت خواہ ہوں۔

9 ستمبر ملکی تاریخ کا سیاہ دن تھا، عمر ایوب

پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما عمر ایوب نے کہاکہ 9 ستمبر ملکی تاریخ کا سیاہ دن تھا جب نقاب پوش ہمارے کئی رہنماؤں کو ساتھ لے گئے۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے ارکان قومی اسمبلی کو پارلیمنٹ سے گرفتار کیا گیا، اس سے قبل 9 مئی کو بہانہ بنا کر عمران خان کو نشانہ بنایا گیا۔

عمر ایوب نے کہاکہ تحریک انصاف جمعہ کو ملک گیر احتجاج کرے گی۔ ساتھ ہی انہوں نے ملک میں نئے انتخابات کرانے کا اعلان بھی کردیا۔

حالات جس طرف بڑھ رہے ہیں، اس پر ہمیں پریشانی ہے، اسد قیصر

اس موقع پر سابق اسپیکر اسد قیصر نے کہاکہ بتایا جائے جلسے میں کون سا غیرقانونی کام ہوا کہ گرفتاریاں کی گئیں، حالات جس طرف جارہے ہیں، ہمیں اس سے پریشانی ہے۔

انہوں نے کہاکہ صوبہ خیبرپختونخوا سینیٹ میں نمائندگی سے محروم ہے، بلوچستان بھی عملاً ہاتھ سے نکل چکا ہے اور وہاں حکومت کی کوئی رٹ نہیں۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کل غائب نہیں ہوئے، بلکہ اداروں کے ساتھ بات چیت میں مصروف تھے، تب رابط ممکن نہیں ہوسکا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں حیران کن کمی

تفتان بارڈر: جعلی پاسپورٹ پر پاکستان میں داخل ہونے والا مسافر گرفتار

علاقائی موسیقی اور ٹیلنٹ کو نئی پہچان دینے والے اسپاٹیفائی کے پاکستان میں 5 سال مکمل

بشریٰ بی بی کی آنکھ کی سرجری مکمل، اہلِ خانہ سے ملاقات بھی کرا دی گئی

انطالیہ فورم: اسحاق ڈار اور شمالی قبرص کے وزیر خارجہ کی اہم ملاقات

ویڈیو

ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

افغانستان میں کامیاب کارروائی کے بعد پاکستان میں 70 فیصد دہشتگرد کارروائیوں میں کمی ہوئی، صحافیوں کی رائے

واسا لاہور عالمی سطح پر نمایاں، ٹاپ 5 واٹر یوٹیلیٹیز میں شارٹ لسٹ

کالم / تجزیہ

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟