فیصل آباد میں ’چیمپیئنز ون ڈے کپ‘ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کی گئی، 5 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کا آغاز 12 ستمبر جمعرات سے ہوگا۔
پی سی بی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ’چیمپیئنز ون ڈے کپ‘ میں کل 5 ٹیمیں شرکت کریں گی، جس میں جمعرات 12 ستمبر کو پہلا مقابلہ محمد رضوان کی زیر قیادت مارخورز (سابق وولوز) اور شاداب خان کی قیادت والی پینتھرز کے درمیان ہو گا۔ فائنل 29 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
چیمپئنز ون ڈے کپ میں ملک کے ٹاپ کرکٹرز شرکت کر رہے ہیں۔ 50 اوورز پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ سنگل لیگ فارمیٹ میں کھیلا جائے گا جس میں 5 ٹیموں کی کوچنگ ملک کے سابق مایہ ناز کرکٹرز کریں گے۔
مصباح الحق (مارخورز)، ثقلین مشتاق (پینتھرز)، سرفراز احمد (ڈولفنز)، شعیب ملک (اسٹالینز) اور وقار یونس (لائنز) کی کوچنگ کریں گے۔
Captains with the Champions Cup Trophy pic.twitter.com/tB4H2OZ9gf
— ٰImran Siddique (@imransiddique89) September 11, 2024
چیمپیئنز ون ڈے کپ کی فاتح ٹیم کو 3 کروڑ روپے جبکہ رنر اپ کو ڈیڑھ کروڑ روپے بطور انعامی رقم دیے جائیں گے۔
16 ستمبر کو لائنز اور پینتھرز کے درمیان میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 9.30 بجے شروع ہوگا جب کہ باقی تمام 13 میچز سہ پہر 3 بجے شروع ہوں گے۔
چیمپیئنز ون ڈے کپ کا شیڈول
12 ستمبر – مارخورز بمقابلہ پینتھرز
13 ستمبر – اسٹالینز بمقابلہ لائنز
14 ستمبر – ڈولفن بمقابلہ پینتھرز
15 ستمبر – مارخورز بمقابلہ اسٹالینز
16 ستمبر – لائنز بمقابلہ پینتھرز
17 ستمبر – ڈولفن بمقابلہ مارخورز
19 ستمبر – اسٹالینز بمقابلہ ڈولفن
20 ستمبر – لائنز بمقابلہ مارخورز
21 ستمبر – پینتھرز بمقابلہ اسٹالینز
22 ستمبر – ڈولفن بمقابلہ لائنز
24 ستمبر – کوالیفائر (ٹیم نمبر 1 بمقابلہ ٹیم نمبر 2)
25 ستمبر – ایلیمنیٹر 1 (ٹیم نمبر 3 بمقابلہ ٹیم نمبر 4)
27 ستمبر – ایلیمنیٹر 2 (کوالیفائر بمقابلہ فاتح ایلیمنیٹر 2)
29 ستمبر – فائنل