قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد رشتہ ازدواج میں منسلک

ہفتہ 4 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں، ان کا ولیمہ 6 اکتوبر کو کراچی میں ہوگا۔

ابرار احمد کی شادی کی تقریبات کا آغاز گزشتہ شب مہندی کی تقریب سے ہوا جس کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، اس موقع پر 27 سالہ کرکٹر سبز شلوار قمیض میں ملبوس دکھائی دیے۔

یہ بھی پڑھیں: ابرار احمد چیمپیئنز ٹرافی میں پہلی وکٹ لینے والے پہلے پاکستانی بولر بن گئے

اطلاعات کے مطابق ان کا نکاح پہلے ہی ہو چکا تھا اور آج وہ اپنی دلہن کو گھر لے آئیں گے۔

ابرار احمد نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں 2017 میں کراچی کنگز سے ڈیبیو کیا جبکہ 2022 میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کیپ حاصل کی، جو 17 سال بعد انگلینڈ کے دورہ پاکستان کا تاریخی موقع تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسپنر ابرار احمد کی انسٹاگرام پوسٹ وائرل، ویرات کوہلی سے متعلق کیا کہا؟

ابرار احمد کی شادی والدین کی رضامندی اور دونوں خاندانوں کی باہمی رضا مندی سے طے پائی۔ شادی کی تقریبات کے بعد ابرار احمد قومی اسکواڈ میں واپس شامل ہو جائیں گے تاکہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت کرسکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بشریٰ بی بی فیض حمید کے لیے کام کررہی تھی تو اس میں شاہزیب خانزادہ کا کیا قصور؟ خواجہ آصف برس پڑے

سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کرنے کا کریڈٹ کسے جاتا ہے؟ شاہین آفریدی نے بتا دیا

پاکستان کرکٹ کا مستقبل روشن ہے، محسن نقوی کی شاندار کامیابیوں پر قومی ٹیم اور پاکستان شاہینز کو مبارکباد

میکسیکو میں جنریشن زی کا بڑے پیمانے پر احتجاج، کرپشن کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

سید عاصم منیر سے بہتر کون ہو سکتا ہے؟ فیلڈ مارشل کی نئی تقرری پر مریم نواز کا تبصرہ

ویڈیو

انتخابات میں شکست: لالو پرساد یادو کی بیٹی نے سیاست اور خاندان سے لاتعلقی کا اعلان کردیا

غلام علی: بلتستان کی مٹتی دھنوں کا آخری محافظ

2025 ویڈنگ سیزن: 70 کی دہائی کا ونٹیج گلیمر دوبارہ زندہ ہوگیا

کالم / تجزیہ

سارے بچے من کے اچھے

کامنی کوشل، اس دل میں لاہور کی یادوں کا باغ تھا

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں