’یہ 5 سال کا ہوجائے تو اسکول بھیج دینا‘، بھارت میں بائیک کی سالگرہ منانے کی منفرد ویڈیو وائرل

جمعہ 13 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کچھ لوگوں کو اپنی چیزوں سے بہت زیادہ محبت ہوتی ہے اور وہ ان کا بہت خیال بھی رکھتے ہیں سوشل میڈیا پر ایسی ہی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت سے تعلق رکھنے والا ایک شخص کو اپنی موٹر سائیکل سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کیک کاٹ کر اس کی سالگرہ مناتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ نے موٹرسائیکل کے ٹائر پر چھری لگا کر کیک کاٹا، اس دوران موٹرسائیکل کی سالگرہ منانے کے لیے پورا خاندان جمع تھا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے جس میں کسی نے مزاحیہ تو کسی نے حیرانی کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ موٹر سائیکل ہر آدمی کی پہلی محبت ہے۔

ہرش نامی ایکس صارف نے لکھا کہ لڑکوں کو گرل فرینڈ سے زیادہ اپنی موٹر سائیکل پسند ہوتی ہے۔

منوج نے موٹر سائیکل کی سالگرہ منانے کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بہت مضحکہ خیز ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ایسا صرف انڈیا میں ہی ہو سکتا ہے کہ موٹر سائیکل کی بھی سالگرہ منائی جائے۔

کافو نامی صارف نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ موٹر سائیکل جب 5  سال کا ہو جائے تو اس کو اسکول میں داخل کروا دینا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp