اسلام آباد میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈیجیٹل پارکنگ کا آغاز کردیا گیا، ڈیجیٹل پارکنگ بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کی گئی ہے، ابتدائی طور پر جی 8 مرکزمیں ڈیجیٹل پارکنگ کی سافٹ لانچنگ کی گئی ہے، جہاں شہریوں کو مفت سروس مہیا کی جارہی ہے۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے جی ایٹ میں قائم ڈیجیٹل پارکنگ کا دورہ کیا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر ڈیجیٹل پارکنگ میں مفت گاڑیاں پارک کرنے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے، مفت گاڑیاں پارک کرنے کی سہولت کا مقصد عوام میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔
مزید پڑھیں: ڈیجیٹل اسکلز ٹریننگ سے پاکستان کی جی ڈی پی میں 2.8 ٹریلین روپے کا اضافہ ہوسکتا ہے، گوگل
چیئرمین سی ڈی اے کو بریفنگ دی گئی کہ ڈیجیٹل پارکنگ میں گاڑی میں بیٹھے پارکنگ ٹکٹ حاصل کی جا سکتی ہے، گاڑی پارک کرنے کی ادائیگی بھی ڈیجیٹل پیمنٹ کےذریعے کی جاسکے گی، پہلے مرحلے میں ایف 7 مرکز، بلیو ایریا پارکنگ پلازہ میں ڈیجیٹل پارکنگ کا آغاز کیا جائے گا۔
’ڈیجیٹل پارکنگ کو شہر کے مختلف کاروباری مراکز میں بھی لانچ کیا جائے گا‘۔
یہ بھی پڑھیں: روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے تحت ترسیلات زر کاحجم 8.416 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ڈیجیٹل پارکنگ سے حاصل ہونے والا ریونیو اسی مارکیٹ کی اپ لفٹ پر استعمال کیا جائے گا، ڈیجیٹل پارکنگ سے کاروبار اور معیشت میں بہتری آئے گی۔