پشاور: فلڈ ریلیف نمائشی میچ میں کون کون سے اسٹار کرکٹرز جلو گر ہوں گے؟

ہفتہ 30 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے کرکٹ کا بڑا ایونٹ آج منعقد ہو رہا ہے۔ عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور لیجنڈز الیون کے درمیان نمائشی میچ کھیلا جائے گا۔

حکومت کے مطابق اس میچ کا مقصد خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز اکٹھا کرنا ہے۔

کھلاڑی پشاور پہنچ گئے

میچ میں شرکت کرنے والے قومی اور بین الاقوامی شہرت یافتہ کھلاڑی پشاور پہنچ چکے ہیں۔

بابر اعظم، شاہد آفریدی، یونس خان، وقار یونس، انضمام الحق، شعیب اختر، محمد حفیظ اور راشد لطیف سمیت متعدد لیجنڈری کھلاڑی میدان میں اتریں گے۔

شائقین کرکٹ اس تاریخی موقع پر اپنے ہیروز کو ایک ہی اسٹیج پر دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔

حکومت اور کرکٹ حلقوں کا تعاون

خیبرپختونخوا حکومت اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اشتراک سے یہ نمائشی میچ منعقد کیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق میچ سے حاصل ہونے والی آمدنی براہ راست ریلیف فنڈز میں شامل کی جائے گی تاکہ متاثرہ خاندانوں تک فوری امداد پہنچائی جا سکے۔

عوام کی بڑی شرکت متوقع

پشاور میں کرکٹ کے اس بڑے ایونٹ کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ شائقین کی بڑی تعداد کے اسٹیڈیم میں آنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

منتظمین کے مطابق یہ میچ صرف کھیل نہیں بلکہ متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp