حکومتی وفد مولانا فضل الرحمن کے گھر سے روانہ، پی ٹی آئی کا وفد مولانا کے گھر پہنچ گیا

ہفتہ 14 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ کے دروازے ہی سے واپس لوٹ جانے والا پی ٹی آئی کا وفد حکومتی وفد کے روانہ ہونے پر دوبارہ مولانا کے گھر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت نے آئینی ترامیم سے متعلق مولانا فضل الرحمان کی تجویز مان لی

پی ٹی آئی کا وفد کل قومی اسمبلی میں پیش کی جانے والی مجوزہ ترامیم سے متعلق بات چیت کے لیے مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچ گیا ہے۔

قبل ازیں پی ٹی آئی کے وفد کو مولانا کی رہائشگاہ سے اُس وقت واپس لوٹنا پڑا تھا جب وہاں پہلے سے موجود حکومتی وفد مولانا سے مذاکرات کر رہا تھا۔

اس صورتحال میں اپوزیشن لیڈر کی گاڑی مولانا کے گھر میں داخل ہوتے ہی واپس ہو گئی تھی، پی ٹی آئی ارکان غصے میں مولانا کی رہائش گاہ سے واپس ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:آئینی ترمیم کا معاملہ: حکومتی اراکین اسمبلی کے اسلام آباد سے باہر جانے پر پابندی

بعد ازاں پی ٹی آئی کے رہنما پی ٹی آئی آخوانزادہ حسین کی جانب سے مؤقف سامنے آیا تھا کہ پی ٹی آئی اراکین مولانا فضل الرحمان کے ساتھ طے شدہ شیڈول کے مطابق ان سے ملاقات کے لیے آئے تھے، تاہم یہاں پہنچنے پر پتا چلا کہ مولانا فضل الرحمن کے کچھ مہمان موجود ہیں، ہمارے وفد میں بھی کچھ لوگ کم تھے، پی ٹی آئی کا وفد کچھ دیر میں واپس آئے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں