نمبر گیم میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، وفاقی وزیر اطلاعات

اتوار 15 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کہتے ہیں کہ ہم سمجھتے ہیں کہ نمبر گیم میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، نمبر گیم کے حوالے سے ہم بڑے پازیٹو ہیں۔انفرادی طور پر کوئی قانون سازی نہیں ہوگی، وہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:مولانا نے حمایت کا اعلان کردیا ہے، امید ہے آج ہی ترمیم ہوجائے گی، خواجہ آصف

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ کاز لسٹ اور نوٹس کے بغیر آرڈر آجاتا ہے، افسوس ہوتا ہے کہ کاز لسٹ اور نوٹس کے بغیر آرڈرز آجاتے ہیں،  ملٹری ٹرائل بھی اتنی جلدی فیصلے نہیں دیتی، جتنی جلدی یہ فیصلے آجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچیں گے، انتظار کریں، آپ کو اچھی خبر دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جنرل فیض کی گرفتاری، مزید لوگ بھی پکڑے جائیں گے، عطاتارڑ

وفاقی وزیر کے مطابق  کچھ دیر بعد کابینہ کا اجلاس شروع ہوگا،  سمجھتے ہیں کہ نمبر گیم میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، انفرادی طور پر کوئی قانون سازی نہیں ہوگی۔

مسئلہ اصل میں عوام کا ہے، پاکستان کے عوام کو جلد انصاف اور انصاف تک رسائی کی بہت ضرورت تھی، اس کے لیے عدلیہ میں ریفارمز لائی جارہی ہیں، اس کے پیچھے کسی کا کوئی ذاتی فائدہ نہیں ہے، یہ مجموعی طور پر عوام کے مفاد کے لیے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف میثاق معیشت کے لیے اپنا کردار ادا کرے، وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ

عطاتارڑ نے کہا کہ ماضی میں کچھ کیسز پر کئی کئی دہائیاں لگ جاتی تھی، انصاف کی جلدی اور سستی فراہمی کے اقدامات کے لیے تمام پارٹیاں مل بیٹھی ہیں، کل بلاول بھٹو نے چارٹر آف ڈیموکریسی کی بات کی، اسحاق ڈار نے بھی اس پر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ قومی نوعیت کے معاملات ہیں، جو بھی آئینی ترمیم ہو اس سے قوم کو فائدہ ہونا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp