وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کے پاس آئینی ترمیم کے لیے مطلوبہ تعداد پوری ہے اور آج ہی ترمیم پیش کی جائے گی جبکہ مولانا فضل الرحمان نے بھی حمایت کی یقین دہانی کرادی ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے مولانا فضل الرحمان ووٹ دے دیں گے، نمبر گیم پوری کرلی ہے آج امید ہے آئینی ترمیم ہوجائے گی۔ آج کچھ نہ کچھ رکاوٹیں دور ہوجائیں گی۔
مزید پڑھیں: آئینی ترامیم مشن: میاں نواز شریف جاتی امرا سے اسلام آباد روانہ
انہوں نے کہا کہ ایوان کا ماحول آج اچھا رہنے کی توقع نہیں ہے، پی ٹی آئی کے سیاسی ڈی این اے میں مصلحت نہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کا آئینی ترمیم پر زیادہ اثر نہیں پڑے گا۔ اس فیصلے کے ذریعے تھوڑا اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو توسیع دینے کی بات درست نہیں، جو بھی ہورہا ہے اجتماعی افادیت کے لیے ہورہا ہے۔ چلیں ہماری نیت ٹھیک نہیں لیکن کام تو ٹھیک کررہے ہیں۔