آئینی ترمیم، شہباز شریف اور بلاول بھٹو کا فضل الرحمان کے تحفظات دور کرنے پر اتفاق

پیر 16 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کرنے پر اتفاق کرلیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے، جس میں ملک کی سیاسی صورت حال پر گفت و شنید کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں آئینی ترمیم کے لیے مولانا فضل الرحمان کی حمایت نہیں ملی، خواجہ آصف

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو نے مجوزہ آئینی ترمیم پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم اور چیئرمین پی پی پی نے مولانا فضل الرحمان کی تجاویز کا جائزہ لیا اور ان کے تحفظات دور کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے 48 گھنٹوں میں مولانا فضل الرحمان سے دوسری ملاقات کی اور آئینی ترامیم پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہاکہ مجوزہ آئینی ترمیم کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہمارا اتفاق ہوگا تو حکومت کو بتائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں میرے پاس آج قوم کے لیے خوشخبری ہے، مولانا فضل الرحمان

یاد رہے کہ آئینی ترمیم کے لیے حکمراں اتحاد کے نمبر پورے نہ ہونے کے باعث گزشتہ رات قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس ملتوی کردیے گئے تھے۔ اور اب یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ 10 روز کے بعد آئینی ترمیم منظور کرائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شدید دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت، ملک بھر میں اسموگ الرٹ جاری

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے دائرہ اختیار میں توسیع، جنوبی پنجاب کے اضلاع بھی شامل

علامہ اقبال کے مجسمے کی تضحیک اور توہین، افسوسناک واقعے کی ویڈیو وائرل

عمران خان کو شدید نفسیاتی اذیت کا سامنا، ’ڈیتھ سیل‘ میں قید ہیں، بیٹوں کا دعویٰ

پولیس  آپریشن، واٹر کینن کا استعمال، اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی دھرنا ختم

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں

سقوط ڈھاکہ: جاوید ہاشمی جھوٹ بول رہے ہیں