بالی ووڈ فلم ’ویر زارا‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کی آفر کیوں ٹھکرائی؟ نادیہ جمیل نے بتادیا

منگل 10 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم ’ویر زارا‘ میں کام کی پیشکش ہوئی تھی مگر وہ اس فلم میں کام نہیں کر سکیں۔

نادیہ جمیل حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے ماں بننے کے بعد پیش آنے والی ذمہ داریوں اور اپنے کیرئیر کے ابتدائی فیصلوں پر گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں فلم ’ویر زارا‘ میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی اور پراجیکٹ تقریباً فائنل ہو چکا تھا لیکن اس وقت ان کا بچہ صرف 3 ماہ کا تھا۔

 نادیہ نے کہا کہ وہ اپنے بچے کو چھوڑ کر فلم کی شوٹنگ کے لیے نہیں جانا چاہتی تھیں کیونکہ انہیں لگتا تھا کہ ابتدائی مہینوں میں بچے کے ساتھ رہنا ان کے لیے سب سے اہم ہے۔

اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ اس وقت ان کی والدہ نے پیشکش کی کہ وہ شوٹنگ کے دوران ان کے ساتھ جائیں گی اور سسرال والوں کو بھی اس معاملے پر کوئی اعتراض نہیں تھا۔ بہت سے لوگوں نے کہا کہ اتنی بڑی فلم سے انکار کرنا کیرئیر کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے لیکن انہوں نے اپنے بچے کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: معمر رانا کو بالی ووڈ سے کتنی آفرز آئیں؟

نادیہ جمیل نے مزید کہا کہ اگرچہ وہ فلم کا حصہ نہیں بن سکیں، لیکن اس دوران ہدایتکار یش چوپڑا اور ان کے خاندان سے دوستی قائم ہوئی جو آج تک برقرار ہے۔

واضح رہے کہ 2004 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ’ویر زارا‘ میں شاہ رخ خان اور پریتی زنٹا نے مرکزی کردار ادا کیے تھے جبکہ پاکستانی وکیل سمیعہ صدیقی کا اہم کردار اداکارہ رانی مکھرجی نے نبھایا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں