چیمپیئنز ون ڈے کپ: مارخور نے تیسری کامیابی سمیٹ لی

بدھ 18 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیمپیئنز ون ڈے کپ میں مارخور نے ڈولفنز کو 92 رنز سے شکست دے کر چیمپیئنز ون ڈے کپ میں اپنی تیسری کامیابی حاصل کرلی ہے۔

فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں چیمپیئنز ون ڈے کپ کے چھٹے میچ میں مارخورز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کامران غلام کی سنچری کی بدولت ڈولفنز کو جیت کے لیے 285 رنز کا ہدف دیا۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ون ڈے کپ، مارخورز نے اسٹالینز کو شکست دیدی

مارخورز کو ابتدا میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیوں کہ اس کی پہلی دو وکٹیں جلد گرگئیں، بسم اللہ خان صفر اور محمد فیضان صرف 1 پر آؤٹ ہوگئے، غلام نے 110 گیندوں پر 113 رنز کی شاندار اننگ کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھایا، جس میں 12 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

مارخورز کی جانب سے کپتان محمد رضوان نے 67 گیندوں پر 51 رنز بنائے، سلمان آغا نے 47 گیندوں پر 49 رنز بنائے۔

ڈولفنز کی جانب سے فہیم اشرف نے 43 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں، میر حمزہ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ون ڈے کپ : اسٹالینز نے لائنز کو 133 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دیدی

مارخورز کے 285 رنز کے ہدف کے تعاقب میں تعاقب میں ڈولفنز کے لیے صاحبزادہ فرحان نے مستحکم آغاز فراہم کیا، تاہم وہ بڑا سکور نہ کر سکے،انہوں نے 35 گیندوں پر 24 رنز بنائے، جس میں تین چوکے بھی شامل تھے۔

ڈولفنز کی جانب سے اوپننگ پارٹنر محمد حریرہ 12 گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد صفر پر آؤٹ ہو گئے، ٹاپ آرڈر کو مزید دھچکے کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ وکٹ کیپر بلے باز محمد اخلاق بھی 2 گیندوں پر صرف 1 رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ون ڈے کپ : پینتھرز نے ڈولفنز کو شکست دے دی

کپتان سعود شکیل نے ابتدائی نقصان کے بعد اننگز کو مستحکم کرتے ہوئے 56 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 41 رنز بنائے، قاسم اکرم نے بھی سلمان کے ہاتھوں بولڈ ہونے سے قبل 22 گیندوں پر 13 رنز بنا کر کچھ مزاحمت دکھائی۔

ڈولفنز کی جانب سے مڈل آرڈر آصف علی نے 116.27 کے اسٹرائیک ریٹ سے تین چوکے اور تین چھکے لگا کر 43 گیندوں پر 50 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، فہیم اشرف نے 28 گیندوں پر 15 رنز جوڑے لیکن انہیں محمد عمران نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا، ڈولفنز کی ٹیم 43.5 اوورز میں 192 رنز پر ڈھیر ہو گئی، یوں مارخورز یہ میچ 92 رنز سے جیت لیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp