پارلیمنٹ بالادست ادارہ، اسپیکر کا الیکشن کمیشن کو خط سنگ میل ہے، وزیر اطلاعات

جمعرات 19 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ نے تارڑ نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمان کی بالادستی کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسپیکر قومی اسمبلی کا الیکشن کمیشن کو خط سنگ میل ہے، کیونکہ آئین میں پارلیمنٹ کو قانون سازی کا اختیار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں وسیع تر سیاسی مشاورت کی وجہ سے آئینی ترمیم کے لیے آگے بڑھنے میں تاخیر ہو رہی ہے، وزیر اطلاعات

عطااللہ تارڑ نے کہاکہ پارلیمنٹ بالادست ادارہ ہے، یہ اختیار کسی دوسرے ادارے کے پاس نہیں، سپریم کورٹ کی آرٹیکل 63 اے کی تشریح آئین کو دوبارہ لکھنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہاکہ کسی پارٹی میں شامل ہونے والا رکن دوبارہ کسی اور جماعت میں کیسے شامل ہوسکتا ہے؟ مخصوص نشستوں سے متعلق عدالتی فیصلے نے بہت سے سوالوں کو جنم دیا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ اسپیکر نے آج جو قدم اٹھایا اس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، کسی ادارے کو حق حاصل نہیں کہ وہ آئین کی اپنی مرضی سے تشریح کرے اور پارلیمان کو کمزور کرنے کی کوشش کرے۔

انہوں نے کہاکہ قانون سازی عوام کے منتخب نمائندوں کا حق ہے، پارلیمان کی بالادستی کے لیے ہم اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ اسپیکر ایاز صادق نے ہمیشہ اپنی کرسی کے ساتھ انصاف کیا، پارلیمان میں موجود تمام جماعتوں کے ساتھ ان کا رویہ ہمیشہ اچھا رہا۔

عطااللہ تارڑ نے کہاکہ اسپیکر ایاز صادق کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ کسی رکن کی حق تلفی نہ ہو، سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ ان کے فیصلوں کی تائید کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ملکی معیشت پہلے ہی زوال پذیر، ایک غلط خبر ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتی ہے، وزیر اطلاعات

واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ پارلیمنٹ کی خود مختاری قائم رکھنے کے لیے مخصوص نشستوں کا معاملہ حل کیا جائے، آزاد اراکین جو ایک سیاسی جماعت کا حصہ بن گئے انہیں پارٹی تبدیل کرنے کی اجازت نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی