کیا خیبرپختونخوا حکومت نے افغانستان سے مذاکرات کے لیے رابطہ کرلیا؟ افغان ناظم الامور کا اہم بیان

جمعرات 19 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے افغان حکومت کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کے اعلان کے بعد افغان ناظم الامور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے افغان ناظم الامور سردار احمد شکیب نے کہاکہ ہم پاکستان کے ساتھ اچھے اور گہرے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں علی امین گنڈاپور کا افغانستان سے براہ راست مذاکرات کا بیان وفاق پر حملہ ہے، خواجہ آصف

انہوں نے کہاکہ پاکستان یا کسی اور ملک میں جاکر کارروائی کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔

افغان ناظم الامور نے کہاکہ کوئی افغان شہری دوسرے ملک میں جاکر کوئی کارروائی نہیں کرسکتا، اور اپنے ملک میں بھی کسی گروہ کی مدد نہیں کرسکتا، اس حوالے سے امیرالمئومنین کے سختی سے احکامات ہیں۔

انہوں نے کہاکہ امیرالمئومنین نے سختی سے حکم دے رکھا ہے کہ اگر کوئی اس حوالے سے خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

سردار احمد شکیب نے کہاکہ افغانستان حکومت چاہتی ہے پاکستان میں امن ہو، ہمارے توسط سے پاکستان کے ٹی ٹی پی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہورہے۔

یہ بھی پڑھیں علی امین گنڈاپور کی افغان نمائندوں سے ملاقات، عمران خان نے حمایت کردی

افغان ناظم الامور نے کہاکہ ایک ماہ سے زیادہ عرصہ سے پشاور طورخم راستہ بند ہے، جس کی وجہ سے فروٹ اور سبزی کی تجارت کو بھاری نقصان پہنچا، جو قابل افسوس ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، ‘میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے؟’

یوٹیوبر ڈکی بھائی کیس: این سی سی آئی اے کے افسروں سے کتنے کروڑ روپے ریکور ہوچکے ہیں؟

ونڈر بوائے کیوں؟

محسن نقوی سے اماراتی وفد کی ملاقات، دونوں ممالک میں پری امیگریشن کلیئرنس معاہدے پر اتفاق

فلسطینی نژاد مصنفہ کے ادبی میلہ سے اخراج پر احتجاج، 180 مصنفین کا شرکت سے انکار، فیسٹیول بورڈ ارکان مستعفی

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘