علی امین گنڈاپور کا افغانستان سے براہ راست مذاکرات کا بیان وفاق پر حملہ ہے، خواجہ آصف

جمعرات 12 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا افغانستان سے خود مذاکرات کا کہنا وفاق پر حملہ ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا بیان آیا ہے کہ ہم خود افغانستان سے بات کریں گے، یہ بیان ریاست کے اوپر براہ راست حملہ ہے، کوئی صوبہ کسی ملک سے مذاکرات نہیں کرسکتا، علی امین گنڈاپور کا بیان زہر قاتل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے جو باتیں کی، خودکشی کے مترادف ہیں، خواجہ آصف

انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف انتقام ایک روایت بن گئی تھی، ہمارے ایک ممبر پر منشیات کا کیس ڈال کر قسمیں کھائی گئی تھیں، ماحول خراب نہیں کرنا چاہتا لیکن ماضی کو بھی دیکھنا چاہیے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اس وقت ہمارے لیے کسی نے آواز بلند نہیں کی تھی، سیاستدانوں کی یادداشت بہت مختصر ہوتی ہے، ایوان چلانے کے لیے ایاز صادق کی روایت کی پیروی کی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لیڈر جیل میں ہیں لیکن ان سے حق نمائندگی نہیں چھینا گیا، ہم سے ہمارا حق نمائندگی دنوں یا مہینوں کے لیے نہیں بلکہ برسوں کے لیے چھین لیا گیا تھا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ شیر افضل مروت نے اپنی تقریر میں اچھی باتیں کیں لیکن جس طرح انہوں نے مجھ سے اسمبلی میں چند لمحوں کی ملاقات کا گلہ کیا، ان کی پارٹی ان کے پیچھے پڑ گئی ہے، یہاں یہ ماحول بن گیا ہے کہ اگر اپوزیشن پارٹی کا ممبر حکومتی رکن سے مل لے تو اپوزیشن پارٹی اپنے اس ممبر کے خلاف علم بلند کردیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اپنے الفاظ پہ قائم رہنا، 15دن میں اپنے لیڈر کو رہا کروانا، خواجہ آصف

انہوں نے کہا کہ ہمیں خود کو ٹٹولنے کی ضرورت ہے، لیکن انہیں ماضی میں جھانکنا چاہیے کہ پی ٹی آئی کے دور میں اس ایوان میں ممبران کے ساتھ کیا ہوا، میں یا شہباز شریف داستان سنائیں کہ کیسے جھوٹے مقدمے بنے اور جیل میں کیا ہوا، جب ایک سیاسی کارکن اس قسم کی داستانیں سناتا ہے تو وہ اپنے عزت و احترام میں خود کمی کرتا ہے۔  وزیر دفاع نے کہا کہ ظلم و زیادتی کو سر اونچا اٹھا کر سہنا چاہیے اور ساتھ یہ دعا کرنی چاہیے کہ یہ سلسلہ بند ہو، اگر یہ سلسلہ جاری و ساری رہا تو یہ ہم سب کا، آئین کا اور ایوان کا نقصان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت: وارانسی ایئرپورٹ پر مسافر کی پستول چل گئی، 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں