پاکستان نے سیٹلائٹ پر مبنی براڈ بینڈ انٹرنیٹ لانچ کردیا

جمعہ 20 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے اپنے خلائی پروگرام میں ملک کے پہلے ملٹی مشن سیٹلائٹ PakSat-MM1 کے کامیاب لانچ اور آپریشن کے ساتھ ایک اہم سنگ میل حاصل کرلیا۔

پاکستان کی وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ نے اعلان کیا ہے کہ یہ سیٹلائٹ پاکستان کے خلا پر مبنی براڈ بینڈ خدمات کے دائرے میں داخل ہونے کی نشاندہی کرتا ہے جو کہ تکنیکی میدان میں ایک بڑی پیشرفت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کی سیٹلائٹ براڈ بینڈ کمپنی ابھی تک پاکستان میں اپنی سروس کا آغاز کیوں نہیں کرسکی؟

وزیر مملکت پاکستان کے مستقل چیلنجوں میں سے ایک سے نمٹنے کے لیے سیٹلائٹ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ تک رسائی فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

شزہ فاطمہ نے کہا کہ یہ ڈیجیٹلائزیشن میں اضافے کے ذریعے تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال جیسے اہم شعبوں میں نمایاں پیشرفت کا باعث بھی بن سکتی ہے۔

سپارکو کے چیئرمین یوسف خان اور پاک سیٹ کے سی ای او خالد رشید نے سیٹلائٹ کی وسیع پیمانے پر صلاحیتوں کو سراہاان کے مطابق PakSat-MM1  براڈ بینڈ انٹرنیٹ، ٹیلی کمیونیکیشن، اور ڈیٹا ٹرانسفر سمیت خدمات کا ایک جامع مجموعہ فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

مزید پڑھیے: انٹرنیٹ سروس میں تعطل نے فری لانسرز کو فکر معاش میں مبتلا کردیا

دونوں نے اس بات پر زور دیا کہ PakSat-MM1 سے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار میں نمایاں بہتری کی توقع ہے۔ مزید برآں، سیٹلائٹ کی 5G  کوریج فراہم کرنے کی صلاحیت زیادہ لاگت اور رسد کی پیچیدگیوں کے دیرینہ چیلنجوں سے نمٹتی ہے جو مشکل سے پہنچنے والے علاقوں میں روایتی ٹیلی کام انفراسٹرکچر کی ترقی سے وابستہ ہیں۔

انہوں نے تجویز پیش کی کہ PakSat-MM1 کے کامیاب نفاذ اور استعمال سے ممکنہ طور پر پاکستان کے جی ڈی پی میں 2.5 فیصد تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش کے لیجنڈری بلے باز مشفق الرحیم نے کونسا تاریخی اعزاز اپنے نام کیا؟

ڈیجیٹل اریسٹ اسکیم کا بڑا دھوکا: سابق پروفیسر اور معمر جوڑا 5 کروڑ روپے سے محروم

’بیٹا نشے میں نہیں، دوا کے اثر میں تھا‘، شراب نوشی کے الزام پر رجب بٹ کی والدہ کی وضاحت

بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ میں نے روکی، صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر ذکر چھیڑ دیا

سعودی عرب اور امریکا کے مابین اسٹریٹجک ڈیفینس سمیت متعدد اہم معاہدوں پر دستخط

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ