جوبائیڈن کے عہدہ چھوڑنے سے قبل غزہ جنگ بندی معاہدہ ممکن نہیں، رپورٹ

جمعہ 20 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی حکام کا خیال ہے کہ اسرائیل اور فلسطینی گروپ حماس کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ صدر جوبائیڈن کے جنوری میں عہدہ چھوڑنے سے قبل ممکن نہیں ہے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے وائٹ ہاؤس، محکمہ خارجہ اور پینٹاگون کے اعلیٰ سطحی اہلکاروں کا نام لیے بغیر یہ رپورٹ کیا ہے اور کہا ہے کہ مذکورہ اداروں نے فوری طور پر اس حوالے سے تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ بندی مذاکرات: اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدہ نہ ہوسکا

ان حکام نے وال اسٹریٹ جرنل کو بتایا کہ یہ معاہدہ طے پا جائے، ایسا یقین سے نہیں کہا جاسکتا کیونکہ اس معاہدے میں 2 اہم رکاوٹیں ہیں جن میں ہر اسرائیلی یرغمالی کے بدلے رہا کیے جانے والے فلسطینی قیدیوں کی تعداد اور اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی ہے۔

ادھر، پینٹاگون کی ترجمان سبرینا سنگھ نے وال اسٹرٹ جرنل کی رپورٹ شائع ہونے سے قبل جمعرات کو ایک پریس بریفنگ میں دعویٰ کیا، ’ہم نہیں سمجھتے کہ (جنگ بندی سے متعلق) معاہدہ ٹوٹ رہا ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کو پیجرز دھماکوں کا انجام بھگتنا پڑے گا، حسن نصر اللہ

رپورٹ کے مطابق، امریکی حکام سرکاری سطح پر یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ وہ جنگ بندی معاہدے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بھی قریباً 2 ہفتے قبل کہا تھا کہ جنگ بندی کے معاہدے پر 90 فیصد اتفاق ہوگیا ہے، تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی پیشرفت سامنے نہیں آئی۔

امریکا، قطر اور مصر کئی ماہ سے جنگ بندی کی کوششیں کررہے ہیں لیکن یہ ثالث اسرائیل اور حماس کو حتمی معاہدے تک پہنچانے میں ناکام رہے ہیں۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے 31 مئی کو 3 مراحل پر مشتمل جنگ بندی کی تجویز پیش کی تھی اور اعلان کیا تھا کہ اسرائیل نے جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

دوسری جانب، اب یہ بھی کہا جارہا ہے کہ لبنان بھر میں پیجرز اور واکی ٹاکیز دھماکوں کے بعد معاہدے کے امکانات کو سخت دھچکا لگا ہے اور جنگ بندی کے بجائے ایک مکمل جنگ کے امکانات بڑھ چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

27ویں آئینی ترمیم کی راہ میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں: وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟