فیصل آباد میں جاری چیمپیئنز ون ڈے کپ کے دوران مختلف واقعات رونما ہورہے ہیں، اور ہر روز کھلاڑیوں کے حوالے سے نئی نئی چیزیں اور بیانات سامنے آرہے ہیں، جو شائقین کرکٹ کے لیے گفتگو اور تبصروں کا باعث بن رہے ہیں۔
Crowd goes wild in Fsd at Babar’s arrival. Saifi to his bowlers: Bus inko babar babar krne dou isko 40 over khila denge 😂😂 pic.twitter.com/Dgp0UOaDfs
— Mohammad Aizaz (@SeedaBalla93) September 19, 2024
کچھ ایسا ہی واقعہ گزشتہ روز میچ کے دوران بھی پیش آیا، جیسے ہی بابر اعظم میدان میں آئے تو وکٹ کیپر سرفراز احمد نے شور مچانا شروع کردیا کہ جلدی نہیں ہے، ان لوگوں کو بولو بابر بابر کرتے رہیں، اس کو ہم 40اوورز روک لیتے ہیں، باقی سارے آؤٹ ہوجائیں گے۔
مزید پڑھیں: چیمپیئنز ون ڈے کپ : اسٹالینز نے ڈولفنز کو 174 رنز سے شکست دے دی
سوشل میڈیا پر سرفراز کے اس طنز کو بہت سارے شائقین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ کل کے میچ میں بابر اعظم نے جتنے رنز بنائے سرفراز کی پوری ٹیم بھی اتنے رنز نہیں بنا پائی۔
کسی نے تبصرہ کیا کہ ڈولفنز کی ٹیم کے مینٹور سرفراز احمد خود 15 گیندوں پر 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ بابر اعظم نے میچ میں 100گیندوں پر 104رنز بنائے۔
کچھ صارفین نے لکھا کہ سیفی بھائی آپ کہنا کیا چاہتے ہیں، ایک صارف کا کہنا تھا کہ سیفی بھائی خوب جانتے ہیں بابر اعظم کو بھی اور تماشائیوں کو بھی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی رینکنگ: بابر اعظم کی ٹیسٹ میں ترقی، ٹی20 میں تنزلی
واضح رہے کل کے میچ میں چیمپیئنز ون ڈے کپ میں اسٹالینز نے ڈولفنز کو 174رنز سے شکست دی، اسٹالینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ڈولفنز کو 274 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ جوابی اننگز میں سعود شکیل کی قیادت میں ڈولفنز کی پوری ٹیم 97 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔