کیا لگژری الیکٹرک گاڑیاں پاکستان پہنچ چکی ہیں، ان کی خصوصیات اور قیمتیں کیا ہیں؟

جمعہ 20 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ماسٹر چانگان آج 20 ستمبر 2024 کو دیپال ایس یو وی ایس 07 اور سیڈان ایل 07 لانچ کرنے جا رہے ہیں۔ سی اے ٹی ایل، ہواوے اور چانگان کے اشتراک سے تیار کی گئی دونوں الیکٹرک گاڑیاں بہت جلد پاکستان کی سڑکوں پر جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ دوڑتے ہوئے نظر آئیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پہنچنے والی ان الیکٹرک گاڑیوں کی بڑے پیمانے پر کھیپ کے پاکستان پہنچنے پر لی گئی تصاویر لیک ہو چکی ہیں اور آج کل یہ تصاویر سوشل میڈیا پر بھی گردش کر رہی ہیں، تصاویر دیکھ کر صارفین کا جوش و خروش بڑھ گیا ہے۔ یہ گاڑیاں اب پاکستان بھر میں چانگان ڈیلرشپس کے تحت لائی جا رہی ہیں، جہاں لانچنگ تقریبات کے دوران ان گاڑیوں کی باضابطہ طور پر نقاب کشائی کی جائے گی۔

الیکٹرک گاڑیوں کی خصوصیات

دیپال ایل 07 (سیڈان)

پاور: 250 ایچ پی / 320 این ایم

بیٹری: 66.8 کلو واٹ

 ڈرائیونگ رینج: 540 کلومیٹر

100-0کلومیٹر فی گھنٹہ: 5.9 سیکنڈ

 چارجنگ: 35 منٹ میں 30 فیصد سے 80 فیصد

دیپال ایس 07 (ایس یو وی)

 پاور: 250 ایچ پی / 320 این ایم

 بیٹری: 66.8 کلو واٹ

 ڈرائیونگ رینج: 485 کلومیٹر

100-0 کلومیٹر فی گھنٹہ: 6.7 سیکنڈ

 چارجنگ: 35 منٹ میں 30 فیصدسے 80 فیصد

الیکٹرک گاڑیوں کی قیمت کیا ہو گی؟

دیپال ایل 07 (سیڈان): 15.5 ملین روپے   (1 کروڑ 55 لاکھ روپے)

دیپال ایس 07 (ایس یو وی): 16.5 ملین روپے(1 کروڑ 65 لاکھ روپے)

ان گاڑیوں کی بکنگ جاری ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ دسمبر 2024 میں ان گاڑیوں کی فراہمی شروع کر دی جائے گی، بکنگ کے لیے صارفین اپنے قریبی چانگان ڈیلر شاپ کا دورہ کرسکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp