کراچی کی سڑکوں پر ڈکیتیاں اور لوٹ مار کرنے والا خطرناک گینگ پکڑا گیا

ہفتہ 21 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کی کورنگی سعودآباد پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ڈکیت گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈکیت گروہ نے کراچی کی سڑکوں پر 100 سے زائد لوٹ مار راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ ملزمان اسلحے کے زور پر شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کے مہنگے موبائل فون اور موٹر سائیکلیں چھینتے تھے۔

ایس ایس پی کورنگی توحید رحمان کے مطابق ملزمان سے اسلحہ 2 پستول، گولیاں، چھینے ہوئے موبائل فون اور چھینی ہوئی 125 موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔ ملزمان چھینے ہوئے موبائل فون آن لائن ایپلیکیشن کے ذریعے سستے دام فروخت کردیتے تھے۔

مزید پڑھیں:کراچی، پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

توحید رحمان نے بتایا کہ ملزمان چھینی ہوئی موٹرسائیکلوں کے پارٹس کھول کر حب وندر کے علاقے میں بیچتے تھے۔ گرفتار ملزمان سے ملنے والی موٹر سائیکل سعیدآباد تھانہ بلدیہ کے علاقے سے چھینی گئی تھی۔ ملزمان کے دیگر مفرور ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ایس ایس پی کورنگی کا کہنا تھا کہ ملزمان پر تھانہ سائٹ سپر ہائی وے، کلاکوٹ، سائٹ اے، جمشید کوارٹر، سعیدآباد اور بلدیہ میں مقدمات درج ہیں۔ ملزمان شاہراہ فیصل، ملیر پل، کالا پل، سعود آباد، الفلاح رفع عام اور شاہ فیصل میں وارداتیں کرتے تھے۔

مزید پڑھیں:’ہم سے بہتر تو کچے کے ڈاکو ہیں‘، کراچی میں پھیلی غلاظت پر شہری بلبلا اٹھا، ویڈیو وائرل

گرفتار ملزمان کی شناخت اوسامہ، نعیم عباس اور عبدالمنان کے نام سے ہوئی۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے، ملزمان کے خلاف تھانہ سعودآباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp