انگلینڈ کرکٹ ٹیم 2 اکتوبر کو چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعہ لندن سے براستہ دوبئی ملتان پہنچے گی

ہفتہ 21 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 2 اکتوبر کی بعد از دوپہر خصوصی چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعہ لندن سے براستہ دوبئی ملتان پہنچے گی۔ 30 رکنی انگلش کرکٹ اسکواڈ میں 20 کرکٹرز اور 10 رکنی سپورٹنگ سٹاف، منیجر، اسٹنٹ منیجر، کوچ، اسٹنٹ کوچ، باؤلنگ کوچ، بیٹنگ کوچ، فیلڈنگ کوچ، فزیو تھراپسٹ، اسٹنٹ فزیو تھراپسٹ، وڈیو اینالسٹ، وغیرہ شامل ہوں گے۔

پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 7 اکتوبر سے 11 اکتوبر تک ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ورلڈ چیمپین کرکٹ ٹرافی کے سسلہ میں تعمیراتی کاموں کی وجہ سے پاکستان اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی مشاورت سے دوسرا 5 روزہ کرکٹ ٹیسٹ میچ بھی 15 اکتوبر سے 19 اکتوبر تک ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں:پاک-انگلینڈ ٹیسٹ سیریز: دوسرا میچ کراچی کے بجائے ملتان میں کھیلا جائے گا

پاک انگلینڈ 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آخری 5 روزہ کرکٹ ٹیسٹ میچ 24 اکتوبر سے 28 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ سے برمی آرمی نامی کرکٹ شائقین کی تنظیم سے بھی شائقین کرکٹ 3 اکتوبر سے ملتان پہنچنا شروع ہوجائیں گے۔

2اکتوبر سے 20 اکتوبر تک ملتان شہر میں کرکٹ ٹیموں کے روٹ اور ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور راولپنڈی استیڈیم میں سیکیورٹی انتہائی سخت کردی جائے گی۔ حکومت پاکستان کی جانب سے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو وزیراعظم اور صدر مملکت کی طرز کی سیکیورٹی مہیا کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp