پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان کردیا گیا، جس کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کا دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی کے بجائے ملتان میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان نظرثانی شیڈول جاری کردیا، دوسرا ٹیسٹ میچ اب ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، بقیہ 2ٹیسٹ اصل پروگرام کے مطابق کھیلے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی کا پاکستان میں انعقاد، آئی سی سی نے پی سی بی کو کیا جواب دیا، محسن نقوی نے بتادیا
ترجمان پی سی بی کے مطابق پہلا ٹیسٹ میچ ملتان میں 7سے 11اکتوبر تک کھیلا جائے گا، تیسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں 24سے 28اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم 2اکتوبر کو ملتان پہنچے گی، قومی ٹیم کے کھلاڑی بھی 2اکتوبر کو ملتان پہنچے جائیں گے۔
تاہم، پی سی بی کے ڈائریکٹر عثمان واہلہ نے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد پر استقبال کرنے کے لیے پرجوش ہیں، معمولی ایڈجسٹمنٹ کے باوجود ہم شائقین کی مدد کرنے اور یادگار دورے کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے لیے خوشخبری، چیمپیئنز ٹرافی سے متعلق آئی سی سی نے موقف دے دیا
واضح رہے پہلا میچ 7 اکتوبر سے 11 اکتوبر تک ملتان میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 15 سے 19 اکتوبر تک کراچی کے بجائے ملتان میں ہی کھیلا جائے گا، تیسرا ٹیسٹ 24سے 28 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔