پولیو کے 3 نئے شکار، رواں برس پاکستان میں پولیو کیسز کی کل تعداد 21 ہوگئی

ہفتہ 21 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں 3 نئے پولیو کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پولیو کیسز بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخوا سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ رواں سال پاکستان میں پولیو کیسز کی کل تعداد 21 ہوگئی ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے پولیو کیسز پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدین اپنی زمہ داریاں نبھاتے ہوئے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔ حکومت پولیو کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:کوئٹہ کے ایک اور بچے میں پولیو وائرس کی تشخیص، مجموعی تعداد 18 ہوگئی

عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ حکومتِ پاکستان پولیو کے خاتمے کے لیے پہلے سے زیادہ پُرعزم ہے۔ صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکر مؤثر حکمت عملی تشکیل دی ہے۔ جس پر مربوط اور مؤثر پالیسی کے تحت عمل درآمد ہو رہا ہے۔ ستمبر 2024- 2025 کے سیزن کی پہلی کامیاب انسداد پولیو مہم تھی۔

انہوں نے کہا کہ 115 اضلاع میں کامیابی سے 33 ملین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے، پولیو پروگرام وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے اکتوبر اور دسمبر میں مزید پولیو مہمات کا انعقاد کریں گے۔ بچوں کو مہلک بیماریوں سے محفوظ بنانے کے لیے PEI اور EPI مشترکہ طور پر ‘بگ کیچ اپ’ اقدام کا آغاز کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چینی معماروں کا کمال، 11 منزلہ عمارت گھنٹوں میں تیار

بھارت کا فراڈ، جعلی طریقوں سے ویزے لینے پر امریکیوں نے سر پیٹ لیے

سویڈن کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کی ضرورت کیوں پڑ گئی؟

تائیوان میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کو کچل دیا جائے گا، چین کا واضح پیغام

عوام نے انتشار، بدتمیزی اور الزام تراشی کی سیاست مسترد کردی، مریم نواز

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا