جعلی حکومت پکڑ دھکڑ کے بہانے نہ بنائے، ہم ڈرنے والے نہیں ہیں، بیرسٹر سیف

ہفتہ 21 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت پکڑ دھکڑ کے بہانے نہ بنائے ، پی ٹی آئی ڈرنے والی جماعت نہیں ہے۔ پرامن جلسے کے خواہاں ہیں جعلی حکومت بھی ماحول پرامن بنائے۔

لاہور جلسے کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں رہنما تحریک انصاف بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ لاہور میں کل سے پولیس گردی کا سلسلہ شروع ہوا ہے، پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کے بہانے ڈھونڈے جارہے ہیں، رات کارنر میٹنگ کے انعقاد پر 20 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔

مزید پڑھیں: عمران خان جلسوں سے رہا نہیں ہوں گے، علی امین لاہور میں معافی مانگیں، عظمیٰ بخاری

انہوں نے کہا کہ مریم نواز اپنے اوچھے ہتھکنڈوں کی خود ذمہ دار ہوں گی، جعلی حکومت فسطائیت سے بازآجائے اور ہمیں جمہوری حق سے محروم نہ کرے، پرامن جلسے کے خواہاں ہیں جعلی حکومت بھی ماحول پرامن بنائے، ایس او پیز پر جعلی حکومت خود بھی عمل درآمد یقینی بنائے۔

بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد جلسے کی طرح جعلی حکومت خود ایس او پیز کی دھجیاں نہ اڑائے، پکڑدھکڑ کے بہانے نہ بنائیں پی ٹی آئی ڈرنے والی جماعت نہیں ہیں۔

اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مریم نواز بلڈ پریشر پر قابو رکھیں، ڈاکٹروں کی ٹیم کو ہر وقت ان کے پاس ہونا چاہیے تاکہ ان کی بگڑتی ہوئی حالت پر نظر رکھی جا سکے ، پنجاب میں عوام کا سمندر دیکھ کر شریف خاندان کے اوسان خطا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جلسے کا مقررہ وقت شروع، 3درجن کرسیاں بھی خالی ہیں، مریم اورنگزیب

انہوں نے کہا کہ پنجاب انتظامیہ بدحواسی کا شکار ہو چکی ہے، گریڈ 18 کے افسر کا وزیراعلیٰ سے معافی مانگنے کی شرط رکھنا مضحکہ خیزہے ، پنجاب حکومت نے افسر شاہی کو سر پر چڑھا رکھا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp