لاہور جلسہ: ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمات درج ہونگے

ہفتہ 21 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں جاری پی ٹی آئی کے جلسے کے لیے دیے گئے مقررہ وقت کے اختتام پر جلسہ گاہ لائٹس بند کر دی گئی ہیں۔

جلسہ گاہ میں لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے اندھیرے میں جلسہ ہو رہا ہے، جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے جنریٹرز کا بھی کوئی انتظام نہیں ہے۔ جے بٹ ساونڈ سسٹم بھی ڈ نے بند کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی جلسہ: کنٹینرز سے نمٹنے کے لیے کرینز کا لشکر لاہور گامزن

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ  مشروط اجازت کی خلاف ورزی پر کارروائی کیجائے گی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمات درج ہونگے،

واضح رہے کہ جلسے کی اجازت سہ پہر 3 بجے سے شام  6 تک تھی۔

دوسری جانب امن امان کے پیش نظر راستے بند ہیں، لاہور کے داخلی و  خارجی راستوں پر پولیس تعینات ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp