پی ٹی آئی جلسہ: کنٹینرز سے نمٹنے کے لیے کرینز کا لشکر لاہور گامزن

جمعہ 20 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں ہفتے کو ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی راہ ہموار کرنے کے لیے پشاور سے روانہ ہونے والا کرینوں اور بھاری مشنری کا قافلہ صوابی پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’اٹک کراس کرکے دکھائیں گے‘، لاہور جلسہ کے لیے پی ٹی آئی کارکنوں کی تیاریاں، پش اپس بھی لگانے شروع کردیے

پی ٹی آئی نے اس حوالے سے ویڈیوز بھی جاری کی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرینز، شاول، ٹریکٹر اور اس قسم کی دیگر اشیا براستہ موٹروے اپنی منزل لاہور کی جانب رواں دواں ہیں۔

تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ پارٹی کارکنوں اور عوام کو پنجاب کی حدود میں داخل ہونے سے روکے جانے اور ان کی راہ میں کنٹینرز جیسی رکاوٹیں کھڑی کیے جانے کی صورت میں وہ کرینیں و دیگر مشنری کام آئے گی۔

ویڈیوز میں کمنٹری کرنے والے پارٹی کارکنان کا کہنا ہے کہ عوام وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں ہفتے کی صبح لاہور کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چوں کہ راستے میں رکاوٹیں کھڑی کیے جانے کا خدشہ ہے اس لیے وہ کرینیں کنٹینر جیسی اشیا کو راستے سے ہٹانے میں معاون ثابت ہوں گی۔

ان ویڈیوز میں بتایا گیا کہ 50 کرینیں لاہور لے جائی جا رہی ہیں اور اس کے علاوہ دیگر مشنری بھی عوام کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو اکھاڑ پھینکنے کے لیے لے جائی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیے: علی امین گنڈپور سے معافی کے مطالبے کیساتھ پی ٹی آئی کو لاہور جلسہ عام کی اجازت مل گئی

مشنری کے ہمراہ جانے والے پارٹی کے کچھ افراد کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب کے  مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی کے لیے راستے بند کیے جا رہے ہیں اس لیے علی امین گنڈاپور ہر قسم کی ضروری اشیا سے لیس ہوکر نکلنا چاہتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلینز کی تلاش میں انسان کا سب سے بڑا قدم، دنیا کی طاقتور ترین دوربین کی تیاری جاری

نیپال: سیلاب کے بعد لوٹ مار، بہہ جانے والی بینک سیف سے لاکھوں روپے برآمد، 29 افراد گرفتار

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں