چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مخصوص نشستوں سے متعلق اکثریتی ججز کی وضاحت پر اہم سوالات اٹھا دیے

ہفتہ 21 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں 14 ستمبر کو اکثریتی ججز کی وضاحت پر اہم سوالات اٹھاتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مخصوص نشستوں کا معاملہ: 8 ججز کی وضاحت پر ڈپٹی رجسٹرار سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیا

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں 14 ستمبر کو اکثریتی ججز کی وضاحت پر رجسٹرار سے 9 سوالوں پر جواب منگ لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے رجسٹرار سے جواب طلب کرتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن اور پاکستان تحریک انصاف نے وضاحت کے لیے درخواست کب دائر کی۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے رجسٹرار آفس سے یہ بھی استفسار کیا کہ پاکستان تحریک انصاف  اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی درخواستیں پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو کیوں نہیں بھیجی گئیں؟

مزید پڑھین: مخصوص نشستوں سے متعلق وضاحتی فیصلہ، سپریم کورٹ کی الیکشن کمیشن کو سنگین وارننگ

میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ متفرق درخواستیں  سپریم کورٹ کی کاز لسٹ پر درج نہیں کی گئیں پھر یہ سماعت کے لیے کیسے فکس ہوئیں؟ اور کیا رجسٹرار آفس سے متعلقہ فریقین اور اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کیے گئے؟

رپورٹ کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ سے یہ سوال بھی کیا گیا ہے کہ درخواستوں کو کس کمرہ عدالت یا چیمبر میں سنا گیا؟ اور یہ کہ درخواستوں پر فیصلہ سنانے کےلیے کاز لسٹ جاری کیوں نہیں کی گئی؟

یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن نے کیا ردعمل دیا؟

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ ججز کے آرڈر کو سنانےکے لیے کمرہ عدالت میں فکس کیوں نہ کیا گیا؟ اور اس کے علاوہ اصل فائل اور حکم نامہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے رجسٹرار آفس میں جمع ہوئے بغیر کیسے اپ لوڈ ہوا؟۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے رجسٹرار آفس سے یہ وضاحت بھی طلب کی ہے کہ ججز کے حکم نامہ کو سپریم کورٹ آف پاکستان کی ویب سائٹس پر اَپ لوڈ کرنے کا حکم کس نے دیا؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp