یروشلم پوسٹ کے دعوے آنکھیں کھول دینے والے ہیں، مریم اورنگزیب

اتوار 22 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیلی اخبار میں چھپنے والے مضمون پر ردعمل دیتے ہوئے پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یروشلم پوسٹ نے عمران خان کو ہم خیال شخص قرار دیا، عمران خان اسرائیل سے معمول کے تعلقات چاہتے تھے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یروشلم پوسٹ کے دعوے آنکھیں کھول دینے والے ہیں کیونکہ اس کے مضمون نے عمران خان کا دوغلاپن اور تضادات کا پہلو بے نقاب کردیا ہے۔

واضح رہے کہ یروشلم پوسٹ نے اسرائیل کے اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے دعوؤں کی تصدیق کر دی۔ انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی رہنما عمران خان اسرائیل کے حامی جبکہ فوج کے مخالف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:یروشلم پوسٹ کا دھماکا خیز انکشاف، بانی پی ٹی آئی عمران خان اسرائیل کے ہم خیال اور حمایتی قرار

یروشلم پوسٹ نے اپنے تازہ مضمون میں کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے اسرائیل کے خلاف عوامی سطح پر سخت سیاسی بیان بازی کی لیکن اندر کھاتے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ عمران خان اسرائیل کے لیے ہم خیال سیاست دان ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp