حزب اللہ کا بڑا حملہ، اسرائیل کے بھاری نقصان کے مناظر سامنے آگئے

اتوار 22 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لبنان کی مسلح تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں اسرائیل کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خونی پیجرز حزب اللہ تک کیسے پہنچے؟

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ نے اسرائیل سے حالیہ کشیدگی کے دوران پہلی بار استعمال کیے گئے میزائل سے سرحد سے اندر 50 کلومیٹر تک علاقے میں اہداف کو نشانہ بنایا۔

حزب اللہ نے اسرائیل کے ساحلی شہر حیفا اور رمات ڈیوڈ ایئربیس کو بھی نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: اقوامِ متحدہ کا اسرائیل، حزب اللہ کو کشیدگی کم کرنے پر زور

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حزب اللہ کے حملوں کے باعث 74 مقبوضہ بستیوں میں سائرن بجنے لگے جبکہ اسرائیلی دفاعی نظام کئی راکٹس نہ روک سکا۔

دوسری جانب حزب اللہ کے حملوں کے نتیجے میں اسرائیل کو ہونے والے نقصانات کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لبنان: اسرائیل کا حزب اللہ کے وائر لیس سسٹم پر سائبر حملہ، 8 افراد شہید، اڑھائی ہزار سے زیادہ زخمی

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں