دورہ پاکستان: معروف عالمِ دین ڈاکٹر ذاکر نائیک کب کس شہر میں لیکچر دیں گے؟

پیر 23 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی شہرت یافتہ عالم دین اور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ اکتوبر میں پاکستان آؤں گا۔ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں لیکچرز دوں گا۔ 5 اور6 اکتوبر کو کراچی، 12 اور 13 اکتوبر کو لاہور جبکہ 19 اور 20 اکتوبر کو اسلام آباد میں لیکچر دوں گا۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے یوٹیوب چینل پر Ask Dr Zakir کے نام سے آن لائن پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان آنے سے متعلق سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان شا اللہ میں اکتوبر 2024 میں حکومتی دعوت پر پاکستان آؤں گا جہاں کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں لیکچرز کا سلسلہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا اگلے ماہ دورہِ پاکستان کا اعلان

انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان کی مختلف جامعات اور مختلف شہروں سے بہت سی درخواستیں اور دعوتیں موصول ہوئی ہیں لیکن وقت کی کمی کے باعث سب کو قبول کرنا ممکن نہیں، کیونکہ دعوتیں سینکڑوں کی تعداد میں ہیں جن میں روزانہ اضافہ ہورہا ہے، ان شا اللہ ہم ان میں سے کچھ اہم جامعات کا انتخاب کریں گے۔ ایک یونیورسٹی کو ہم منتخب کرچکے ہیں جو نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) اسلام آباد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے پچھلی کئی دہائیوں میں سب سے زیادہ جو دعوت نامے موصول ہوئے وہ پاکستان سے تھے، بالآخر یہ میرا پاکستان کا پہلا آفیشل دورہ ہے۔ اس سے پہلے 1991 میں ڈاکٹر اسرار احمد سے ملنے پاکستان گیا تھا۔ پاکستان آنا میرا دیرینہ خواب تھا، اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ یہ ایک کامیاب دورہ ثابت ہو جس سے ان شا اللہ لوگوں کو بھی اور مجھے بھی فائدہ ہو۔ لیکچرز اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

استثنیٰ کسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ صدر و وزیراعظم کے عہدوں کا احترام ہے، رانا ثنا اللہ

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ