ہیری بروک کی فارمیٹ میں پہلی بین الاقوامی سینچری کی بدولت انگلینڈ نے گزشتہ 14 میچوں میں آسٹریلیا کی ون ڈے کرکٹ میں مسلسل جیت کا سلسلہ توڑ دیا ہے، ڈک ورتھ لوئس طریقہ کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم نے میچ 46 رنز سے جیتا، جو دسمبر 2023 کے بعد سے روایتی حریف آسٹریلیا کیخلاف ان کی پہلی فتح ہے۔
انگلینڈ کے ہیری بروک کی پہلی ون ڈے سنچری نے ان کی ٹیم کو آسٹریلیا کی ون ڈے کرکٹ کے گزشتہ 14 میچوں میں فتح کے سلسلے کو روکنے میں مدد کی اور منگل کو چیسٹر-لے-اسٹریٹ میں کھیلے گئے میچ کے اختتام پر آستریلیا کے 304 رنز کے جواب میں 37.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز بنالیے تھے، جب تیز بارش نے اپنا رنگ دکھانا شروع کیا۔
یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی کی نئی رینکنگ: ریڈ بال کرکٹ میں آسٹریلیا، وائٹ بال میں انڈیا پہلے نمبر پر
اس موقع پر انگلینڈ نے ڈی ایل ایس میتھڈ کے ذریعے 46 رنز سے میچ اپنے نام کرلیاجو گزشتہ دسمبر کے بعد فارمیٹ میں ان کی پہلی جیت ہے، 305 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم اس وقت بری طرح لڑکھڑا گئی جب ابتدا میں 11 رنز کے مجموعی اسکور پر اس کے 2 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔
لیکن ہیری بروک اور ول جیکس کے درمیان 156 کی شراکت نے کھیل کا رخ انگلینڈ کے حق میں کردیا، ول جیکس 84 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، جس کے بعد لیام لیونگسٹون نے 20 گیندوں پر 33 رنز کی تیز رفتار اننگ کھیلی جس نے بارش کی مداخلت کے وقت، میزبان ٹیم کو ڈی ایل ایس طریقہ کے مطابق آستریلیا کے اسکور سے آگے بڑھنے میں مدد دی۔
مزید پڑھیں:آئی سی سی مینز ٹیسٹ رینکنگ: بھارت نے آسٹریلیا سے پہلی پوزیشن چھین لی
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی فاتح آسٹریلوی ٹیمکے پاس اپنی ون ڈے کرکٹ میں فتح کا سلسلہ 15 میچوں تک بڑھانے کا موقع تھا، جو مردوں کے فارمیٹ میں جیت کے دوسرے بہترین سلسلے کے طور پر دو میچ کی دوری پر تھا، اور جس کا آغاز گزشتہ برس منعقدہ بڑے ٹورنامنٹ سے ہوا تھا۔
آسٹریلیا کی ایک اور فتح کا مطلب یہ بھی ہوتا کہ آسٹریلیا آئی سی سی ون ڈے کرکٹ رینکنگ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو پہلی پوزیشن سے محروم کردیتا، جبکہ شکست کا مطلب ہے کہ وہ سر فہرست پوزیشن کی 118 ریٹنگ پوائنٹس سے تین ریٹنگ پوائنٹس پیچھے ہیں۔
آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا، اس وقت آسٹریلیا کو سیریز میں ایک کے مقابلے میں 2 فتوحات سے برتری حاصل ہے۔