کیا پاکستان میں بھی پیجرز دھماکوں جیسے خدشات لاحق ہیں؟

بدھ 25 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لبنان میں پیجرز دھماکوں کے بعد پاکستان میں درآمد شدہ موبائل ڈیوائسز کے حوالے سے سیکیورٹی خدشات نے جنم لیا ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اور ٹیکنالوجی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں موبائل فون ٹیسٹنگ پروٹوکول کے بارے میں مکمل بریفنگ پیش کرے۔

یہ بھی پڑھیں: خونی پیجرز حزب اللہ تک کیسے پہنچے؟

چیئرمین کمیٹی کامل علی آغا اور دیگر سینیٹرز نے ملک میں موبائل فون کی غیر منظم درآمدات کے بڑھتے ہوئے حجم کے پیش نظر پاکستان کو بھی لبنان میں پیجرز دھماکوں جیسے خطرات لاحق ہونے کے خدشے کا اظہار کیا۔

’یہ موبائل فون نہیں بلکہ بم ہیں‘

چیئرمین کائمہ کمیٹی نے سوال اٹھایا کہ کیا پاکستان میں موبائل فون کی جانچ کی مناسب سہولیات موجود ہیں؟انہوں نے وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی سے مطالبہ کیا کہ وہ اس بات کی یقین دہانی کرائے کہ ملک میں دستیاب ڈیوائسز محفوظ ہیں، چیئرمین نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ موبائل فون نہیں بلکہ بم ہیں جنہیں ہم اپنے سینے سے لگا کررکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لبنان میں پیجرز کے حیران کن دھماکوں پر نئی بحث چھڑ گئی

کمیٹی نے اس بات پر بھی تبادلہ خیال کیا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت ایک رائٹ سائزنگ کمیٹی کے زیرِ جائزہ ہے اور اگر ضرورت پڑی تو اس کی وسیع تنظیم نو کی جاسکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کرلیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ