مخصوص نشستوں کا معاملہ: الیکشن کمیشن نے وضاحت کے لیے ایک بار پھر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

جمعرات 26 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مخصوص نشستیں دینے کا معاملے پر ایک بار پھر سپریم کورٹ سے وضاحت کے لیے ایک بار پھر رجوع کرلیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن ترمیمی ایکٹ آنے کے بعد عدالتی فیصلے پر رہنمائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستوں سے متعلق وضاحتی فیصلہ، سپریم کورٹ کی الیکشن کمیشن کو سنگین وارننگ

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 12 جولائی کے مختصر فیصلے پر جب وضاحت مانگی گئی تب نیا ایکٹ موجود نہیں تھا، پارلیمنٹ نے الیکشن ترمیمی ایکٹ کی صورت میں اب قانون بنا دیا ہے، بتایا جائے پارلیمنٹ کے قانون پر عملدرآمد کریں یا سپریم کورٹ کے فیصلے پر۔

CamScanner 09-26-2024 11.59 by Syed Awad

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 7 اگست کو مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کی تھی۔

سپریم کورٹ نے 14 ستمبر کو الیکشن کمیشن کی مخصوص نشستوں سے متعلق ابہام کی درخواست پر تحریری آرڈر جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ پارٹی سرٹیفکیٹ جمع کرانے والے پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار ہیں، الیکشن کمیشن کی درخواست تاخیری حربہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp