’غیر محفوظ‘ بلٹ پروف جیکٹس: خیبر پختونخوا پولیس کا حیران کن انکشاف

جمعرات 6 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈپٹی انسپکٹر جنرل خیبر پختونخوا پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد کوہاٹ میں شہید پولیس اہلکاروں کی بلٹ پروف جیکٹس کے ’غیر محفوظ‘ ہونے کے خدشات کو فی الحال مسترد کردیا ہے۔

گذشتہ پیر کو کوہاٹ میں بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ پہنے 2 پولیس اہلکاروں کی دہشتگردوں کے حملے میں شہادت کے بعد پولیس کو فراہم کردہ حفاظتی سامان کے غیر محفوظ ہونے پر تنقید سامنے آئی تھی۔

پولیس کے مطابق پیر کو کوہاٹ میں تروایح کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات دونوں اہلکاروں نے بلٹ پروف جیکٹ اور ہیملٹ پہن رکھے تھے مگر اس کے باوجود مبینہ طور پر سب مشین گن سے فائر کی گئیں گولیاں ان کے جسم میں داخل ہوکر جان لیوا ثابت ہوئیں۔

آئی جی خیبر پختونخوا پولیس اختر حیات گنڈاپور نے ڈی آئی جی انٹرنل اکاؤنٹیبلیٹی محمد سلیمان کی سربراہی میں اس واقعہ کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی۔

ڈی آئی جی داخلی احتساب خیبر پختونخوا پولیس محمد سلیمان نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ جائے وقوعہ سے دو بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمٹ کا فورینزک تجزیہ مکمل کرلیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی محمد سلیمان کے مطابق صوبائی پولیس عملہ کو فراہم کردہ حفاظتی سامان دس سال قبل نورینکو  کمپنی سے خریدا گیا تھا۔

’ کانسٹبل قاسم کی جیکٹ اور ہیلمٹ پر گولی لگی۔ چار بلٹ پلیٹ میں سے صرف ایک پلیٹ پر گولی لگی ہے۔ گولی جیکٹ سے آر پار نہیں ہوئی۔‘

اس موقع پر فورینزک لیب کے سربراہ ڈی آئی جی وقار احمد نے بتایا کہ 9 ایم ایم کی دو گولیاں جیکٹس پر لگیں۔ ’گولی بلٹ پروف جیکٹ کی پلیٹ سے نہیں بلکہ کپڑے میں سے گزر کر پولیس اہلکار کو لگی۔‘

اسی طرح شہید پولیس اہلکاروں کی جیکٹ اور ہیلمٹ میں گولی کے داخل ہونے کے نشانات موجود ہیں مگر خارجی نشانات یا راستے نہیں ہیں۔

ڈی آئی جی وقار احمد کے مطابق کوہاٹ میں شہید ہونیوالے دونوں پولیس اہلکاروں کو مجموعی طور پر 23 گولیاں لگی تھیں جبکہ جائے وقوعہ سے سب مشین گن، 30بور اور 9ایم ایم کے 48 خول برامد ہوئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟