جعلی دستاویزات پر پاکستان پہنچنے والے مسافر کو کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مسافر فلائیٹ نمبر IA- 431 کے ذریعے پاکستان پہنچا تھا۔ مسافر کی شناخت ثمر اقبال کے نام سے ہوئی جو سرگودھا کا رہائشی ہے۔
مزید پڑھیں:جناح اسپتال کراچی، ممنوعہ ادویات کی خریداری کا معاملہ، ایف آئی اے کا نوٹس
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن کلیریئنس کے دوران مسافر کی دستاویزات کو مشکوک پایا گیا۔ مسافر کے پاسپورٹ پر عراقی ویزہ مشکوک پایا گیا ، جس میں ضروری سیکیورٹی خصوصیات موجود نہیں تھیں۔
مزید پڑھیں:ایکس پر دھمکی آمیز بیان، عمران خان ایف آئی اے کی تحقیقات میں شامل تفتیش ہوگئے
ابتدائی تفتیش میں مسافر نے بتایا کہ اس نے مذکورہ ویزہ نجف میں شیخ عباس نامی ایجنٹ سے حاصل کیا۔ مسافر نے مذکورہ ایجنٹ کو اس مقصد کے لیے 550 امریکی ڈالر ادا کیے تھے۔ مسافر کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔