جناح اسپتال کراچی، ممنوعہ ادویات کی خریداری کا معاملہ، ایف آئی اے کا نوٹس

جمعرات 26 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے نے بلیک مارکیٹ سے ممنوعہ، اسمگل شدہ ادویات اور لینسز کی خریدادی پر جناح اسپتال کراچی کے ایڈمنسٹریٹیو افسر کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جناح اسپتال کراچی کا کارنامہ، روبوٹک سرجری کا کامیاب آغاز

ایف آئی اے کی جانب سے جناح اسپتال کراچی کے ایڈمنسٹریٹیو افسر کو جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایک ملزم نے تفتیش میں جناح اسپتال کراچی کو کروڑوں روپے کی دوائیں اور لینسز فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے، جناح اسپتال کی انتظامیہ ملزم سے خریدی گئی اشیا کی تفصیلات جمع کرائے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جناح اسپتال کراچی کے ایڈمنسٹریٹیو افسر تمام ریکارڈ سمیت ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم کے افسر کے روبرو پیش ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: نگران وزیر اعلیٰ کا دورۂ جناح اسپتال، ناقص انتظامات پر شدید برہمی، ایم ایس کی فوری تبدیلی کا حکم

 ایف آئی اے کے نوٹس کے باوجود جناح اسپتال انتظامیہ نے اب تک اس حوالے سے کوئی تفصیلات ایف آئی اے کو فراہم نہیں کی ہیں جبکہ جناح اسپتال کے شعبہ خریداری انچارج گریڈ 20 کی پروفیسر کو گریڈ 18 کی پوزیشن پر لگایا گیا ہے، انہیں ڈپٹی ڈائریکٹرمیڈیسن کی غیرقانونی خودساختہ پوزیشن پرلگایا گیا ہے۔

جناح اسپتال کی جانب سے کمیشن اور کک بیکس کے لیے بلیک مارکیٹ سے ادویات خریدنے کا بھی انکشاف ہوا ہے، غیر قانونی کام میں ملوث گروہ میں محکمہ صحت کے افسران شامل ہیں۔

اسپتال کی شعبہ خریداری کے ذمہ داران میں غیرقانونی دواؤں کے بیوپاری بھی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم