’یہ وکیل اندازاً کتنے لاکھ ہوں گے؟‘، سپریم کورٹ کے باہر پی ٹی آئی کے احتجاج پر دلچسپ تبصرے

جمعہ 27 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریکِ انصاف کے وکلا نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے وکلا آئینی عدالت کے قیام کے خلاف سپریم کورٹ کے باہر جمع ہوئے تھے جہاں سلمان اکرم راجہ، لطیف کھوسہ، اعظم سواتی اور راجہ بشارت بھی موجود تھے۔ وکلا کے احتجاج میں ’گو قاضی گو‘ کے نعرے بھی لگائے گئے۔

سوشل میڈیا پر وکلا احتجاج کی ویڈیوز وائرل ہوئیں تو صارفین نے وکلا کی تعداد پر سوال اٹھایا کہ لاکھوں وکیلوں کے ہوتے ہوئے اتنے کم وکیل احتجاج کے لیے پہنچے ہیں۔  عبد اللہ طارق سہیل نے وکلا کے احتجاج کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سوال کیا کہ یہ وکیل اندازاً کتنے لاکھ  ہوں گے؟

صابر محمود ہاشمی نامی صارف نے لکھا کہ پی ٹی آئی کے ٹوٹل 69 انقلابی وکلا پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

نوشی گیلانی نے سوال کیا کہ احتجاج میں حامد علی خان شریک کیوں نہیں ہوئے وہ کہاں ہیں، انہوں نے پی ٹی آئی کے حامی وکلا کو آڑے ہوتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ تمام وکلا جن کی سانس لینے کی بھی وڈیوز اور تصویریں ہر طرف دکھائی دیتی ہیں وہ آج کیوں نہیں آئے؟

شہر بانو لکھتی ہیں کہ کدھر ہیں وہ وکلا جو جوق در جوق خان صاحب سے ملنے جاتے تھے اور تصویریں اپ لوڈ کرتے تھے، آج کے احتجاج میں وہ نظر کیوں نہیں آ رہے۔

وہاب خان نے طنزاً لکھا کہ سپریم کورٹ کے سامنے ایسا شوگر ڈیڈی احتجاج کرنے سے بہتر تھا کہ وکیل حضرات گھروں میں بیٹھ کر ٹوئٹر پر ہی چند انقلابی ٹوئٹ کر کے عوام کا خون گرما دیتے۔

وکلا احتجاج کے باعث سپریم کورٹ کے باہر خاردار تاریں اور پولیس کی نفری پہنچانے پر ایک صارف نے لکھا کہ ’پولیس زیادہ ہے وکیل تو اتنے بھی نہیں‘۔

بعدازاں پی ٹی آئی وکلا سپریم کورٹ سے پارلیمنٹ ہاؤس گیٹ تک مارچ کے بعد منتشر ہوگئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں