مسئلہ فلسطین کا دو ریاستی حل، سعودی عرب کا بین الاقوامی الائنس کی تشکیل کا فیصلہ

جمعہ 27 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے فلسطینی ریاست کے قیام اور مسئلہ کے دو ریاستی حل کے لیے بین الاقوامی اتحاد کے قیام کا اعلان کیا ہے، جس کا پہلا اجلاس ریاض میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں مسئلہ فلسطین کا حل دو ریاستی فارمولے میں ہے، غزہ میں جنگ بندی کا وقت آگیا، جوبائیڈن

نیویارک میں غزہ کی صورتحال اور دو ریاستی حل کے ذریعے منصفانہ اور جامع امن کا راستہ کے عنوان سے منعقدہ ایک وزارتی اجلاس میں انہوں نے کہاکہ فلسطینی ریاست کے قیام کا اتحاد یورپی اور عرب مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم عرب اسلامی ممالک اور اپنے یورپی شراکت داروں کے ساتھ مل کر دو ریاستی حل کے نفاذ کے لیے بین الاقوامی اتحاد کا اعلان کر رہے ہیں، اور آپ سب کو اس میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہم مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے ایک عملی منصوبہ تیار کریں گے تاکہ مطلوبہ امن حاصل کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں ترکیہ کا ایک بار پھر مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر زور، ویٹو پاور ختم کرنے کا مطالبہ

سعودی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ اجتماعی طور پر فوری طور پر جنگ بندی کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے، اور دو ریاستی حل کے نفاذ کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp