عمران خان نے چیف جسٹس فائز عیسیٰ کی ذہنی صحت پر سوال اٹھا دیا

جمعہ 27 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ذہنی صحت پر سوال اٹھا دیا۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے ایک بار پھر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور چیف الیکشن کمشنر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ تھرڈ امپائر بھی توسیع چاہتا ہے، قوم باہر نکلے، عمران خان

انہوں نےکہاکہ چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ ساتھ تھرڈ امپائر بھی مدت ملازمت میں توسیع چاہتا ہے، قاضی فائز عیسیٰ نے پہلے سے ہی توسیع کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔

انہوں نے کہاکہ ہمارا انتخابی نشان لینے کا چیف جسٹس کا فیصلہ جانبدارانہ تھا، اور سپریم کورٹ کے ججز نے مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلے میں یہ واضح کر دیا ہے۔

عمران خان نے کہاکہ چیف جسٹس نے پہلے الیکشن فراڈ کو تحفظ دیا اب یہ پی ٹی آئی کی نشستیں چھیننا شروع ہوگیا ہے، قاضی فائز عیسیٰ توسیع کے مفاد میں پی ٹی آئی کو کرش کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں راولپنڈی جلسہ منسوخ کرکے احتجاج کا اعلان، اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا فائدہ نہیں، عمران خان

بانی پی ٹی آئی نے مزید کہاکہ چیف الیکشن کمشنر کو پتا ہے کہ جس دن الیکشن فراڈ کھلا اس پر آرٹیکل 6 لگے گا، چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں اور دونوں کا مفاد توسیع میں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp