اسرائیلی فوج کا لبنان میں حزب اللہ ہیڈکوارٹر پر حملہ، حسن نصراللہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

جمعہ 27 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا ہے جس میں حسن نصراللہ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے طاقتور میزائلوں کے ذریعے لبنان میں فضائی حملے کیے ہیں، اور ایئرپورٹ روڈ پر مخصوص عمارت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں اسرائیل کے حملوں میں تیزی، پاکستان کی لبنان میں اپنے شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فورسز نے حزب اللہ کے سینٹرل کمانڈ پر بمباری کی ہے، اور ہمارا اصل ہدف حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ 5 روز کے دوران بیروت پر سب سے طاقتور بمباری کی ہے جس کے باعث جنوبی ٹاؤن میں 4 عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب ایرانی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے سربراہ اسرائیلی حملے کے دوران محفوظ رہے ہیں، تاہم حزب اللہ کی جانب سے  حسن نصراللہ کے حوالے سے تاحال کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔

لبنانی شہری دفاع کا کہنا ہے کہ حملے کے باعث تباہ شدہ عمارتوں سے 2 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 76 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

حزب اللہ ہیڈکوارٹر پر حملے کی منظوری نیتن یاہو نے دی، اسرائیلی میڈیا

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حزب اللہ ہیڈکوارٹر پر حملے کی منظوری اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب سے کچھ دیر قبل دی۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے غزہ کے بعد اپنی توپوں کا رخ لبنان کی طرف کردیا ہے، اور کچھ روز سے ہونے والی بمباری میں سیکڑوں افراد شہید ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں اسرائیل، لبنان کشیدگی مکمل جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہے، امریکا

یہ بھی یاد رہے کہ گزشتہ برس 7 اکتوبر کو فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے کیے گئے ایک آپریشن کے بعد اسرائیل کی غزہ پر بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک 41 ہزار سے زیادہ افراد شہید ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟