بلوچستان: موسیٰ خیل میں مزدورں پر مسلح افراد کی فائرنگ، 7 بلڈوزر نذرِ آتش

اتوار 29 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان میں مزدوروں پر حملوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، پنجگور کے بعد موسیٰ خیل کی تحصیل درگ کے علاقہ سوئی راغہ میں دہشتگردوں نے تعمیراتی مزدوروں کے کیمپ پر حملہ کردیا۔

پولیس کے مطابق مزدور سڑک تعمیر کے کام میں مصروف تھے کہ درجن سے زائد افراد نے ان پر حملہ کردیا۔ دہشتگردوں نے 7 بلڈوزر اور ایک گاڑی کو نذر آتش کیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ مزدوروں کے اغوا کی خبر میں کسی قسم کی صداقت نہیں۔

مزید پڑھیں:پنجگور میں دہشتگردوں کے ہاتھوں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 7 مزدوروں کا سفاکانہ قتل

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ موسیٰ خیل سے مزدوروں کے اغوا کی اطلاعات غیر مصدقہ ہیں۔ ضلع انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز مذکورہ علاقے میں پہنچ چکے ہیں۔ 4 مزدور خوف سے چھپ گئے تھے جنہیں تلاش کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے خدا آباد میں گھر پر فائرنگ سے 7 مزدور جاں بحق ہوگئے تھے۔ پولیس کے مطابق پنجگور میں فائرنگ سے جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے علاقے شجاع آباد سے تھا اور تمام مزدور آپس میں رشتے دار تھے جو مکان کی تعمیر کے لیے وہاں موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp