درجنوں اسرائیلی طیاروں کا یمن پر حملہ، کوئی بڑا ٹارگٹ حاصل نہیں ہوسکا

اتوار 29 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیل کی جانب سے یمن کے شہر حدیدہ  پر فضائی حملے کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کون تھے؟

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے  کہ اسرائیلی طیاروں نے  یمنی شہر حدیدہ اور راس عیسیٰ میں بندرگاہ اور بجلی گھروں کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیل کے جاری بیان کے مطابق اس حملے میں اسرائیلی فضائیہ کی کئی درجن طیاروں نے حصہ لیا۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق حملے کے بعد حدیدہ شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل نے حزب اللہ، حماس اور پاسداران انقلاب کے کون کون سے اعلیٰ کمانڈر شہید کیے؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے جن تنصیبات کو نشانہ بنایا اس میں تیل ذخیرہ کرنے والی تنصیبات بھی شامل تھیں، تاہم حوثیوں نے اسرائیلی حملے کے پیش نظر انہیں پہلے ہی انہیں خالی کر لیا تھا۔

دوسری طرف یمنی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے اسرائیلی حملوں میں 4 یمنی شہری جانبحق جبکہ 29 زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ یمن پر اسرائیل کا یہ حملہ رواں ماہ حوثیوں کی جانب سے اسرائیل پر میزائل داغے جانے کے جواب کے طور پر کیا گیا ہے۔ حوثیوں کے اس حملے سے اسرائیل میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

جولائی میں حملہ

اس تازہ حملے سے پیشتر اسرائیل کی جانب سے جولائی میں بھی حوثی باغیوں کے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر ڈرون حملے کے جواب میں یمن کے شہر حدیدہ پر فضائی حملے کیے گئے تھے۔ حدیدہ بندرگاہ پر ہوئے اس حملے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور87 افراد زخمی ہوئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp