پنجاب کے مختلف شہروں میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی

منگل 1 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت پنجاب نے فیصل آباد اور بہاولپور میں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے 2 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے دونوں اضلاع میں دفعہ 144 کے نفاذ کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں، پابندی کا اطلاق بدھ 2 اکتوبر سے جمعرات 3 اکتوبر تک ہو گا، فیصل آباد اور بہاولپور میں دفعہ 144 کا نفاذ ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سیکیورٹی خدشات : راولپنڈی ڈویژن میں دفعہ 144 نافذ

محکمہ داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ نے پنجاب کے دونوں اضلاع میں دفعہ 144 کے نفاذ کے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے عوامی آگاہی کے لیے فیصل آباد اور بہاولپور میں دفعہ 144 کے نفاذ کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی ہدایت بھی کی ہے تاکہ فیصلے پر عملدرآمد میں سہولت ہو۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کی احتجاجی ریلیاں، دفعہ 144 کیخلاف ورزی پر شیخ وقاص سمیت درجنوں کارکنان پر مقدمات قائم

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے اس سے قبل دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کو وجہ بتاتے ہوئے میانوالی میں بھی 7  روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر چکی ہے، محکمہ داخلہ کی جانب سے اتوار کو جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق یکم سے 7 اکتوبر 2024 تک ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنوں، ریلیوں، احتجاج اور متعلقہ سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp